Posts

Showing posts with the label Islamic

آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں

Image
آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں۔۔۔۔ھو سکتا ھے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو مگر آپ نے توجہ نہ دی ہو ۔ عربی زبان یہ قول جب پڑھتا ھوں تو مال و دولت بے معنی لگتا ھے   ○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا قد يكون الرزق خلقا أو جمالا  رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں! یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو ○ قد يكون الرزق عقلا راجحا زاده الحلم جمالا وكمالاً  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی اور تحمل و حلیمی عطا کر دے! ○ قد يكون الرزق زوجا صالحا أو قرابات كراما وعيالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے!  ○ قد يكون الرزق علما نافعا قد يكون الرزق أعمارا طوالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو!  ○ قد يكون ...

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نزول فرمانا

Image
  جب دجال کا فتنہ انتہاء کو پہنچ چکے گا تو وہ ملعون ملکِ شام میں پہنچ کر مسلمانوں کا محاصرہ کرے گا کہ ناگاہ اسی حالت میں قلعہ بند مسلمانوں کو غیب سے آواز آئے گی، گھبراؤ نہیں، فریادرس آ پہنچا‘۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے، زرد رنگ کا جوڑا زیب تن فرمائے ہوئے، نہایت نورانی شکل میں دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر دین محمد رسولﷺ کے حاکم اور امامِ عادل و مجددِ ملت ہو کر نزول فرمائیں گے۔ صبح کا وقت ہوگا نماز فجر کے لیے اقامت ہوچکی ہوگی۔ حضرت امام مہدی رضی اللّٰه عنہ کو جو اس جماعت میں موجود ہوں گے۔ امامت کا حکم دیں گے۔ حضرت امام مہدی رضی اللّٰه عنہ نماز پڑھائیں گے۔ بعد فراغت حضرت عیسیٰ علیہ السلام شہر کا دروازہ کھلوائیں گے۔ اس طرف دجال ہوگا جس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہتھیار بند ہوں گے۔ لشکرِ اسلام اس لشکرِ دجال پر حملہ کرے گا۔ گھمسان کا معرکہ ہوگا۔ جب دجال کی نظر حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر پڑے گی تو وہ لعین آپ کی سانس سے پگھلنا شروع ہو جائے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے وہ بھاگے گا، یہ تعاقب فرما...

اسلام اور عورت کے حقوق

Image
  🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌷 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے خطبہ الوداع میں فرمایا:“ تم پر ان (عورتوں ) کا حق یہ ہے کہ تم انہیں مناسب طریقے سے کھانا اور لباس مہیا کرو۔ ”اور اگر شوہر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا یا کنجوس ہے تو بیوی کے لئے جائز ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں میں سے اپنی ضرورت کے مطابق رقم نکال لے۔ حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں : حضرت ہند بنت عتبہ ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ! حضرت ابو سفیان ؓ (شوہر) کنجوس آدمی ہیں، وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتے جو مجھے اور میری اولاد کو کافی ہو، سو اس کے کہ میں ان کی لاعلمی میں ان کے پیسے نکال لوں؟ ، آپﷺ نے فرمایا : تم دستور کے مطابق اتنے پیسے لے جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے کافی ہیں“ ۔ (صحیح البخاری رقم الحدیث : 5364،  واللہ اعلم باالصواب۔ 595

نیک مسلمانوں کا احترام کرنا چاہئے

Image
اخروی کامیابی تک پہنچانے والے راستے پر چلنے کی ترغیب؛؛ وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَۙ-اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۴)انعام ترجمہ اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ: ’’ تم پر سلام‘‘ تمہارے رب نے اپنے ذمہ کرم پر رحمت لازم کرلی ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی سے کوئی برائی کر لے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ تفسیر { وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا:اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب !صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سلام کی ابتداء فرمائیں اور انہیں یہ بشارت دیں کہ تمہارے رب عَ...

اخروی نجات کے لئے کیا چیز ضروری ہے | نبی کریم کی پیروی میں دنیا اور آخرت کی نجات ہے

Image
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖؕ-اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ(۴۶)انعام ترجمہ تم فرماؤ، (اے لوگو!) بھلا بتاؤ کہ اگر اللہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جوتمہیں یہ چیزیں لادے گا؟ دیکھو ہم کیسے بار بار نشانیاں بیان کرتے ہیں پھر (بھی) یہ لوگ منہ پھیر تے ہیں ۔ تفسیر { قُلْ اَرَءَیْتُمْ:تم فرماؤ، (اے لوگو!) بھلا بتاؤ۔}یہاں توحید ِ باری تعالیٰ کی دلیل پیش کی جارہی ہے اور فرمایا جارہا ہے کہ  اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے کان اورتمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے  اور علم و معرفت کا تمام نظام درہم برہم ہوجائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کون معبود ہے جوتمہیں یہ چیزیں لادے گا؟ اس کا جواب یہی ہے کہ کوئی نہیں ، تو اب توحید پر قوی دلیل قائم ہوگئی کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی اتنی قدرت و اختیار والا ن...

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ہے

‏موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40#) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي * ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ  ( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ...

بے دینوں اور ظالموں کی ہلاکت اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے

Image
اللہ تعالیٰ کی نعمت پر خوش ہونے کا حکم؛؛ کفر اور گناہوں کے باوجود دنیوی خوشحالی کا اصلی سبب:؛؛ وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ(۴۲) ترجمہ اور بیشک ہم نے تم سے پہلی اُمتوں کی طرف رسول بھیجے تو انہیں سختی اور تکلیف میں گرفتارکردیا تاکہ وہ کسی طرح گڑگڑائیں ۔ تفسیر { وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا:اور ہم نے رسول بھیجے۔}ارشاد فرمایا کہ ہم نے تم سے پہلی اُمتوں کی طرف رسول بھیجے لیکن لوگ ان پر ایمان نہیں لائے تو ہم نے انہیں سختی اور تکلیف میں گرفتار کردیا اور فقرو اِفلاس اور بیماری وغیرہ میں مبتلا کیا تاکہ وہ کسی طرح گڑگڑائیں اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع کریں اور اپنے گناہوں سے باز آئیں۔ اس سے معلوم ہوا  کہ دنیا میں تکالیف اور مصیبتیں بعض اوقات رب عَزَّوَجَلَّ کی رحمت بن جاتی ہیں کہ بندوں کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف متوجہ کرتی ہیں اور صالحین کے درجات بلند کرتی ہیں۔ فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ زَیَّنَ لَهُمُ...

موتی مسجد لاہور | یہ خوبصورت مسجد لاہور کے شاہی قلعے کے اندر شیش محل کے قریب واقع ہے

Image
مغل بادشاہ اکبر کے دور میں یہاں ایک چبوترہ تھا جسے اکبر نے تعمیر کروایا تھا ۔اکبر خود مذہبی رسوم کا زیادہ پابند نہ تھا لیکن اس کے دربار میں کچھ ایسے لوگ تھے جن کے لئے بادشاہ اکبر نے 1598 ء میں قلعہ کے دیوان عام کے دائیں جانب ایک چبوترے پر ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کرواٸی۔ اس کے بعد پھر جہانگیر نے اپنے بارہویں سال میں اپنے حرم کی مسلمان خواتین کے لئے اس میں مناسب ترمیم کرواٸی ۔اس کام کا زمہ جہانگیر نے ماہر تعمیرات   معمور خان کو سونپا جس کا اصل نام عبدالکریم تھا اس نے اس مسجد کو خوبصورت حالت میں تعمیر کیا   بعدازاں 1645 ء میں شاہ جہاں کر دور اقتدار میں اس مسجد کو نمایاں حیثیت حاصل ہوٸی اس نے اپنے تعمیراتی ذوق کے مطابق اس مسجد کو سنگ مرمر سے چار چاند لگا دیے کیونکہ شاہ جہاں تعمیرات کا بڑا شیداٸی تھا اس نے بہت سی اہم تعمیرات کرواٸیں جو آج بھی پاک و ہند میں اپنی مثال آپ ہیں اور مسلم فن تعمیر یا مغل طرز تعمیر کی عکاس ہیں ۔ اور بادشاہ شاہ جہاں نے ہی اس  مسجد کا نام موتی مسجد رکھا ۔ اس مسجد کا صحن کا طول 50 فٹ اور عرض 33 فٹ ہے ۔ یہ قلعہ لاہور کی موتی مسجد فن تعمیر کے لحا...

آج تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں

Image
!!سوچیں ذرا  آپ کو دفنا کر واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا تین ہفتوں تک آپ کی قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آ جائے گی ایک ماہ گزرے گا گھر میں واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے بچے واپس فلموں گانوں کارٹونز کی جانب آ جائیں گے آپ کی قبر کی زیارت جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی دو ماہ تک آپ کی بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے تھوڑا مسکرا لیا کریں گے چار ماہ تک گھر میں واپس بالی وڈ ہالی وڈ موویز گانوں کا مکمل راج ہو چکا ہو گا مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے چھے ماہ گزرے آپ کی قبر پر اب مہینے میں ایک بار چکر لگتا ہے ایک سال گزرا اور گھر والے سوچیں گے  آج پورا سال ہو گیا آخری بار قبر پر کب گئے تھے؟  شاید ایک ماہ پہلے؟  آخری بار دعا کب کی تھی ؟  شاید یاد بھی نہیں یقین کریں آپ جتنے بھی توپ کیوں نا ...

ایک ہندو کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے ایسا کیوں

Image
ایک ہندو کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے ایسا کیوں ۔؟ میں نے اس سے اس سوال کے پیچھے چھپی وجہ پوچھی تو اس نے کچھ یوں ایک روداد سنائی کہ  میرا نام شیوا سلوم ہے میں ہندوستان میں یو پی کا رہنے والا ہوں ہمارے گاؤں میں چند گھر مسلمانوں کے بھی ہیں مسلمان دنیاوی لحاظ سے تعلیم یافتہ بالکل بھی نہیں ہیں لہذا وہ لوگ بس کھیتی باڑی یا مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مالی حالات بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں ان ہی چند گنے چنے مسلمانوں میں سے ایک بشر نام کا آدمی تھا جس نے اپنی گدھا گاڑی بنا رکھی تھی وہ گدھا گاڑی پر مزدوری کر کے رزق کماتا اور اپنا و اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اس کے علاؤہ صاحب استطاعت لوگوں کو چھوڑ کر باقی لوگوں کے لیے یہ گدھا گاڑی بطور ایمبولینس اور ایمرجنسی سواری بھی استعمال ہوتی تھی بشر نے چہرے پر داڑھی سجا رکھی تھی مگر پورے گاؤں میں وہ واحد شخص تھا جو عید پر بھی مسجد نہیں جاتا تھا میں نے اسے کبھی نماز پڑھتے نہیں دیکھا البتہ ویسے ہر وقت سر پر عمامہ ہاتھ میں تسبیح لئیے رکھتا تھا اس کے ہونٹ ہلتے رہتے تھے جس سے صاف ظاہر تھا...