Posts

Showing posts with the label lifestyle

میاں بیوی کی آپسی محبت اور جھگڑے

Image
مثالی بیوی اپنے شوہر کے ہر دکھ اور سکھ کی سچی ساتھی ہوتی ہے اپنی خواہشات  تم اپنے شوہر کی آمدنی کے حساب سے پوری کرتی ہے اپنے شوہر سے پور  خلوص اور شوہر کے جان مال اور عزت کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہے صبر شکر کے ساتھ اپنے شوہر کا ہر حالات میں ساتھ دیتی ہے اور اللہ کے فرمان کے مطابق شوہر اور بیوی کے حقوق و فرائض کو ادا کرتی ہے اور اپنی زندگی کی آخری سانس تک اپنے شوہر کو ہے اپنی عزتوں وقار کا حقدار سمجھتی ہے کیونکہ اس کو پتہ ہوتا ہے کہ ایک شادی شدہ عورت کے جنت اور جہنم کا فیصلہ شادی کے بعد ہی ہوتا ہے جو عورتیں مرد کی قدر نہیں کرتیں🌹 کاش وہ اس بات سے واقف ہوتیں کہ مرد کتنی محنت کرتا ہے گھر کا راشن والدین کی دوائیوں کا خرچہ بیوی کے فیشن کا خرچہ بچوں کے کپڑے ان کی پڑھائی کا خرچہ بجلی کا بل اور کئی تو بچارے ایسے بھی ہیں جن کے گھر بھی اپنے نہیں گھر کا بھی کرایہ دینا پڑتا ہے  عورت کو چاہیے کہ مرد کا ساتھ دے اور حوصلہ بڑھاتی رہے 💯👏🏻 لیکن آج کل عورت مرد کو حقیر سمجھنے لگی ہے   بچوں کے سامنے بحث و مباحثہ ( تکرار بازی ) سے بچیں! ایک اور اہم بات جس کا میاں بیوی کو بہت خیال رکھنا...

آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں

Image
آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں۔۔۔۔ھو سکتا ھے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو مگر آپ نے توجہ نہ دی ہو ۔ عربی زبان یہ قول جب پڑھتا ھوں تو مال و دولت بے معنی لگتا ھے   ○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا قد يكون الرزق خلقا أو جمالا  رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں! یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو ○ قد يكون الرزق عقلا راجحا زاده الحلم جمالا وكمالاً  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی اور تحمل و حلیمی عطا کر دے! ○ قد يكون الرزق زوجا صالحا أو قرابات كراما وعيالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے!  ○ قد يكون الرزق علما نافعا قد يكون الرزق أعمارا طوالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو!  ○ قد يكون ...

میں رشتہ اور آنٹی بہت دلچسب داستان ھے پڑھئے گا ضرور زندگی بھر کیلئے نصحیت ملی گی

Image
میں اور میری بیوی سنار کی دوکان پر گئے سونے کی انگوٹھی خریدنے کیلئے ۔کچھ انگوٹھیاں دیکھنے کے بعد میری بیوی کو ایک انگوٹھی پسند آگئی ۔قیمت ادا کر کے جیسے ھی میں باہر نکلنے کیلئے مڑا تو ایک بارعب شخص سے ملاقات ھوئی جو کہ مجھے جانتے تھے لیکن میں انکو بھول چکاتھا بس اتنا یاد تھا کہ ماضی میں کبھی ان سے ملاقات ھوئی تھی ۔۔ یہ صاحب بڑی گرم جوشی سے میرے گلے ملے اور سوالیہ نظروں سے پوچھنے لگے "بیٹا لگتا ھے پہچاننے کی کوشش کر رھے ھیں آپ "  میں نے کہا معزرت کیساتھ آپ کا چہرہ جانا پہچانا لگ رہا ھے لیکن یاد نہی آرہا کہ آپ سے کب ملاقات ھوئی تھی ۔۔ وہ تھوڑا سا مسکراے اور کہنے لگے میرا نام اقبال ھے ویسے لوگ مجھے بڑا بھائی کہتے ھیں ۔آج سے چند سال قبل آپ اپنی فیملی کیساتھ ھمارے گھر آے تھے گلبرگ میں ھمارا گھر ھے شاید آپ کو یاد آگیا ھو ۔۔ انکی بات سن کر میرا تو سر ھی چکڑا گیا ۔اور میرا رویہ بالکل مودبانہ ھو گیا اور میں بے اختیار بول پڑا سب یاد آگیا بڑے بھائی سب یاد آگیا ۔۔۔ میں نے سوال کیا آپ اکیلے ھی ھیں یا آنٹی بھی آئیں ھے ۔ بڑے بھائی نے جواب دیا جی آنٹی بھی آئیں ھیں اور دوسرے بھائی بھی آئیں ھی...

ہم نے طلاق کے بعد اکثر لوگوں کو پٙچھتاتے دیکھا ہے

Image
🥀 حلال مگر اللّٰہ کو ناپسندیدہ 🥀 ہم نے طلاق کے بعد اکثر لوگوں کو پٙچھتاتے دیکھا ہے جو عورتیں شوہر کا گھر اِس لِئے چھوڑ آئیں کہ اُنکی عِزت نہیں ہے اُنہیں زمانے کی ٹھوکریں کھاتے دیکھا ہے جو سُسرال میں رہنا اِس لِئے گوارا نہیں کرتیں کہ اُن سے کام نہیں ہوتا یا ذِمہ داری نہیں اُٹھا سکتیں وہ جب تٙنِ تٙنہا اولاد کی ذِمہ داری اُٹھاتی ہیں تو اُن کے چودہ طٙبق روشن ہوتے دیکھے ہیں جِنہوں نے شوہر کو سبق سِکھانے کے لِئے عدالتوں کے ذریعے طلاقیں لیں اُنہیں رٙجوع کے لِئے تڑپتے دیکھا ہے دُنیا کے جُوتے کھانے سے بہتر ہےکہ انسان ایک آدمی کے جُوتے کھا لے یہ جو فیمنِسٹ یا لِبرل خواتین عورتوں کو طلاق دِلوا کے حقوق دِلوانے نِکلتی ہیں اِن کی تٙقلید کرنے سے پہلے اِنکی ذاتی زِندگی پہ بھی ایک نِگاہ ڈال لینی چاہئیے کہ وہ گھر کیسے بٙسا رہی ہیں یا طلاق کے بعد کِتنی آئیڈیل زِندگی گُزار رہی ہیں؟ اِسی طرح مٙردوں کی زِندگی بھی طلاق کے بعد دُشوار ہو جاتی ہے رہ گئی اولاد تو وہ بے چاری ناکٙردہ گُناہوں کی سزا بُگھتنے کے باعث قابلِ رحم زِندگی گُزارتی ہے گو کہ طلاق اور خُلع کا حق اللہ تعالیٰ نے مٙردوں اور عورتوں کو دِیا ہے م...

نیک مسلمانوں کا احترام کرنا چاہئے

Image
اخروی کامیابی تک پہنچانے والے راستے پر چلنے کی ترغیب؛؛ وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَۙ-اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۴)انعام ترجمہ اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ: ’’ تم پر سلام‘‘ تمہارے رب نے اپنے ذمہ کرم پر رحمت لازم کرلی ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی سے کوئی برائی کر لے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ تفسیر { وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا:اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب !صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سلام کی ابتداء فرمائیں اور انہیں یہ بشارت دیں کہ تمہارے رب عَ...

ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے

Image
ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے۔ کیونکہ وہ رویوں کی سختیوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی چیز اتنی تکلیف نہیں دیتی جتنا کسی کی زبان سے نکلا تلخ بول انسان کو تکلیف دیتا ہے۔ دل ایسے ہی ہوتے ہیں کہ ذرا سی سخت آہٹ پہ ٹوٹ جانے والے، اور جو دل رویوں کی بری مار سے ٹوٹیں ان کی چبھن ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ دلوں کی نرمی بری نہیں ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو نرم دلی کو بھلائی قرار دیا ہے۔ ہاں کمی ہمارے رویوں میں اور برداشت و صبر کی صلاحیت میں ہو سکتی ہے۔ جس پہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر انسان کو چاہیے دوسرے کا دل توڑنے سے بچے۔ کیونکہ دل توڑنا بڑا گناہ ہے۔ اور اس کا اثر ہماری زندگی میں لوٹ کر ضرور آتا ہے 

طویل زندگی کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے 7 اصول

Image
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے معمولات زندگی اور عادات براہِ راست انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں جنہیں بہتر بنا کر صحت اور زندگی دونوں کو بہتر اور طویل بنایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بہتر طرزِ زندگی، صحت مند غذا کھانے اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے زندگی کی مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب ضرورت سے زیادہ اور صحت کے لیے مضر غذا کھانے، غیر متحرک روٹین سے مختلف امراض لاحق ہونے سمیت زندگی کا دورانیہ بھی کم ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل زندگی ’جین‘ (Genetic) سے حاصل ہوتی ہے یہ خیال سراسر غلط ہے، زندگی کی طویل یا مختصر مدت کا تعین انسان کا رہن سہن اور عادات پر منحصر کرتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ غذا اور ورزش زندگی کی طویل عرصے تک حفاظت میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق طویل اور صحت مند زندگی حاصل کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے درج ذیل کچھ اصولوں پر عمل کر کے اپنے ہدف تک باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا اخبار پڑھنے والے یا انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ خبر نئی نہیں ہوگی کہ ورزش کرنا صح...

انسانی گردے کی قیمت

Image
"انسانی گردے کی قیمت"  مُفتی محمد تقی عثمانی حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ کراچی میں گردے کے ایک اسپیشلسٹ ہیں، ان سے ایک مرتبہ میرے بھائی نے پوچھا کہ آپ ایک انسان کے جسم سے گردہ نکال کر دوسرے انسان کو لگا دیتے ہیں، لیکن اب تو سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے تو کوئی مصنوعی گردہ کیوں نہیں بنا لیتے، تاکہ دوسرے انسان کے گردے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہ پیش آئے؟   وہ ہنس کر جواب دینے لگے، کہ اول تو سائنس کی اس ترقی کے باوجود مصنوعی گردہ بنانا بڑا مشکل ہے، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے گردے کے اندر جو ایک چھلنی لگائی ہے وہ اتنی لطیف اور باریک ہے کہ ابھی تک کوئی ایسی مشین ایجاد نہیں ہوئی جو اتنی لطیف اور باریک چھلنی بنا سکے۔ اگر بالفرض ایسی مشین ایجاد ہو بھی جائے اور ایسی چھلنی بنا بھی لی جائے تو اس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، اور اگر اربوں روپے خرچ کر کے ایسی چھلنی بنا لی جائے تب بھی گردے کے اندر ایک چیز ایسی ہے جو ہماری قدرت سے باہر ہے، وہ چیز یہ کہ اللہ تعالیٰ نے گردے کے اندر  ایک دماغ بنایا ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ اس آدمی کے جسم کو کتنا پانی ضرورت ہے ، کتنا پانی جسم میں رکھنا ہے اور کتنا ...

گھونگھٹ اُٹھانے سے پہلے ہی بتا دیا

Image
شادی کی پہلی رات میں نے گھونگھٹ اٹھانے سے پہلے  اپنی پگ اس کے قدموں میں رکھتے ہوۓ صاف الفاظ میں بتا دیا  مجھے معاف کر دو میں حق زوجیت ادا کرنے سے بالکل قاصر ہوں, صرف اپنی والدہ اور بہنوں کی خوشی کی خاطر خود غرض بن گیا ہوں  اس نے وہ پگ میرے سر پر رکھتے ہوۓ کہا  آپ جیسے بھی ہیں میرا سہاگ ہیں  میرا نصیب ہیں مجھے اب آپ کے ساتھ ہی رہنا ہے  اس دن کے بعد اس اللّٰه کی بندی نے میرے ساتھ تیس سال گزارے ،  میرے گھر والوں کی ہر بات برداشت کی بانجھ ہونے کے طعنے بھی سنے مگر میرا پردہ رکھا قبرستان میں قدم رکھتے ہی ایک مہک نے استقبال کیا  یہ خوشبو اس سے پہلے کبھی نہیں سونگھی تھی اور نہ محسوس کی تھی  میں ہر جمعہ کو صبح فجر کی نماز کے بعد اپنے والد صاحب کی قبر پر جاتا دعا مانگنے کیلیے  اور وہاں سے ہی اپنے آفس چلا جاتا  ایک عرصہ ہو گیا تھا مگر آج میں نے قبرستان میں ایک نئی خوشبو محسوس کی  جو مجھے بے چین کر رہی تھی  یہ خوشبو کسی طرح سے بھی دنیاوی خوشبو نہیں لگ رہی تھی  بہرحال میں والد صاحب کی قبر پر پہنچا تو ان سے چند فاصلے پر ہی ایک نئی...