ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے
ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے۔ کیونکہ وہ رویوں کی سختیوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی چیز اتنی تکلیف نہیں دیتی جتنا کسی کی زبان سے نکلا تلخ بول انسان کو تکلیف دیتا ہے۔ دل ایسے ہی ہوتے ہیں کہ ذرا سی سخت آہٹ پہ ٹوٹ جانے والے، اور جو دل رویوں کی بری مار سے ٹوٹیں ان کی چبھن ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ دلوں کی نرمی بری نہیں ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو نرم دلی کو بھلائی قرار دیا ہے۔ ہاں کمی ہمارے رویوں میں اور برداشت و صبر کی صلاحیت میں ہو سکتی ہے۔ جس پہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر انسان کو چاہیے دوسرے کا دل توڑنے سے بچے۔ کیونکہ دل توڑنا بڑا گناہ ہے۔ اور اس کا اثر ہماری زندگی میں لوٹ کر ضرور آتا ہے
%20(30).jpeg)
Comments
Post a Comment