Posts

Showing posts with the label غزل، شاعری،

دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو

Image
 دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو  اور پھر خود ہی ہوا دوں اس کو  جو بھی ہے اس کو گنوا بیٹھا ہے  میں بھلا کیسے گنوا دوں اس کو  تجھ گماں پر جو عمارت کی تھی  سوچتا ہوں کہ میں ڈھا دوں اس کو  جسم میں آگ لگا دوں اس کے  اور پھر خود ہی بجھا دوں اس کو  ہجر کی نذر تو دینی ہے اسے  سوچتا ہوں کہ بھلا دوں اس کو  جو نہیں ہے مرے دل کی دنیا  کیوں نہ میں جونؔ مٹا دوں اس کو  جون ایلیاء

دکھی شاعری یہ سفر راس مجھے ویسے بھی آیا کم ہے

Image
 یہ سفر راس مجھے ویسے بھی آیا کم ہے دھوپ رستے میں بہت ساری ہے ، سایہ کم ہے اپنی کمزوری کسی کو بھی نہیں دی ہم نے عشق گہرا تھا مگر اس کو بتایا کم ہے اس کو ہم رنگِ شناسائی نہیں کہہ سکتے بس وہ اپنا ہے تو اتنا کہ پرایا کم ہے غیر دانستہ اذیت کا سبب بن جاتا ہم نے دانستہ تعلق کو نبھایا کم ہے اس لئے دشت کی مانند نظر آتی ہیں تم نے آنکھوں سے ابھی ہجر بہایا کم ہے جھوٹ تو یہ بھی نہیں دکھ ہے ترے جانے کا سچ تو یہ ہے کہ ترا سوگ منایا کم ہے میں اسے یوں بھی ملی سخت تردد کے بغیر سو کھلے ہاتھ کیا خرچ ، بچایا کم ہے کومل جوئیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عارف عسکری غزلِ | میں کیسے کہہ دوں تم سے محبت نہیں مجھے

Image
 غم ہائے روزگار سے فرصت نہیں مجھے میں کیسے کہہ دوں تم سے محبت نہیں مجھے اپنوں کی سازشوں سے ہی مصروفِ جنگ ہوں غیروں سے دشمنی کی ضرورت نہیں مجھے دل میں ابھی چبھے ہیں وہ الفاظ تیر سے تُو نے کہا تھا جب ، تِری چاہت نہیں مجھے پنہاں ہیں کنجِ دل میں کئی دردِ لا دوا بے وجہ مسکرانے کی عادت نہیں مجھے سوغاتِ زخمِ دل تو مقدر کی بات ھے اے یار ، تجھ سے کوئی شکایت نہیں مجھے تنہائیوں سے مجھ کو رفاقت سی ہو گئی عارف سیاہ شب سے بھی وحشت نہیں مجھے عارف عسکری

وصی شاہ کی اُردو غزل | اپنے احساس سے چھو کر مُجھے صندل کر دو

Image
  _غزل_ اپنے احساس سے چھو کر مجھے صندل کر دو  میں کہ صدیوں سے ادھورا ہوں مکمل کر دو  نہ تمہیں ہوش رہے اور نہ مجھے ہوش رہے  اس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کر دو  تم ہتھیلی کو مرے پیار کی مہندی سے رنگو  اپنی آنکھوں میں مرے نام کا کاجل کر دو  اس کے سائے میں مرے خواب دہک اٹھیں گے  میرے چہرے پہ چمکتا ہوا آنچل کر دو  دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ٹوٹ کے برسو مجھ پر  اس قدر برسو مری روح میں جل تھل کر دو  جیسے صحراؤں میں ہر شام ہوا چلتی ہے  اس طرح مجھ میں چلو اور مجھے جل تھل کر دو  تم چھپا لو مرا دل اوٹ میں اپنے دل کی  اور مجھے میری نگاہوں سے بھی اوجھل کر دو  مسئلہ ہوں تو نگاہیں نہ چراؤ مجھ سے  اپنی چاہت سے توجہ سے مجھے حل کر دو  اپنے غم سے کہو ہر وقت مرے ساتھ رہے  ایک احسان کرو اس کو مسلسل کر دو  مجھ پہ چھا جاؤ کسی آگ کی صورت جاناں  اور مری ذات کو سوکھا ہوا جنگل کر دو  "وصی شاہ"