دریائے ستلج کے بارے میں معلومات
دریائے ستلج تبت کی ایک جھیل راکشاستل سے نکلتاہے اس کی کل لمبائی 1448 کلومیٹر ہے۔ ستلج کو یونانی زبان میں سرخ دریابھی کہاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا قدیم نام ستادری ہے تبت کے مقامی لوگ اسے دریائے ہاتھی بھی کہتے ہیں دریائے ستلج ہمالیہ کی گھاٹیوں سے گزر کر ہماچل پردیش کی ریاست میں 900 میل تک کے علاقے کو سیراب کرتا ہوا، ضلع ہوشیار پور کے میدانی علاقوں میں آ جاتا ہے۔ یہاں سے ایک بڑی نہر کی شکل میں جنوب مغرب کی طرف بہتا ہوا دریائے بیاس میں گر کر پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور میں پاکستانی علاقہ میں داخل ہوتا ہے اور اوچ شریف سے ہوتا ہوا پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں ضم ہوجاتا ہے یہ مقام بہاولپور سے 62 کلومیٹر مغرب میں ہے۔ دیپالپور کے نزدیک ہیڈ سیلمانکی سے گزرتا ہوا بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کی زمینوں کو سیراب کرتا ہے۔ نواب بہاولپور نے اپنی ریاست کو زرخیز بنانے کے لیے ستلج ویلی پراجیکٹ کے نام سے چیف انجٸنیر سید ضامن علی حسینی کی سربراھی میں ھیڈ سلیمانکی، ھیڈ اسلام، میلسی ساٸفن اور ھیڈ پنجنند سے نہریں نکالیں، جن کا پانی نہ صرف آباد علاقوں کی زمینوں کو سیراب کر تا بلکہ صحرائے...