ٹائرز کے بارے میں انفارمیشن
🚙 ٹائرز کے بارے میں انفارمیشن🚘 جو کہ بہت کم لوگوں کو معلوم ھے اس پر غور فرمائیں اور سب کو بتائیں ٹائر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ھوجاتا ھے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا . میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا، "ٹائر فیکٹری سے تیار ھونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ھے"؟ اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها، "ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ھوتا ھے"؟ ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ھے۔ مگر یہ نہیں جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ھونے والی تاریخ ھے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا بہت ضروری ھے۔ کیونکہ اسکے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ھوتا ھے ,, جو دورانِ سفر انتہائی خطرناک ثابت ھو سکتا ھے۔ یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چار سال تک ھوتی ھے۔ اب آپ سوچیں گے ٹائر تیار ھونے کی تاریخ کس طرح جان سکتے ہیں؟ یہ ہر ٹائر پر چار ہندسوں کے طور پر لکھی ھوتی ھے۔ پہلے دو ہندسے تیاری کے ھفتے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ آخری دو تیاری کا سال بتاتے ہیں۔ یہ چار ہن...