Posts

Showing posts with the label Quran

جب تک آپ صحیح عقیدہ قرآن و حدیث والا نہیں سیکھیں گے تب تک

Image
  جب تک آپ صحیح عقیدہ قرآن و حدیث والا نہیں سیکھیں گے تب تک: 1. جمعرات کی رات کو آپ کے فوت شدگان علاقے کے مولوی کے خواب میں آکر ختم پڑھانے کا کہتے رہیں گے 2. منڈیر پر بیٹھا ہوا کائیں کائیں کرتا کوا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ کوئی مہمان آنے والا ہے 3. الو آپ کو منحوس لگے گا اور آپ کے گھر کی بربادی کی وجہ بنے گا بے شک کرتوت اپنے ہی چھتروں کے قابل ہوں 4. کالی بلی یا کالا کتا آپ کا راستہ کاٹ کر آپ کا کام رکوا دے گا چاہے آپ کی اپنی نیت ہی بد کیوں نہ ہو یا آپ فل ہڈحرام ہوں 5. شام کو گھر میں صفائی کی نیت سے جھاڑو پھیرنے کی وجہ سے ساری برکت اور روزی پر بھی ساتھ ہی جھاڑو پھر جائے گا 6. پیر صاحب کو نذرانے دینے پڑیں گے ورنہ آپ کی بھینس، گائے، بھیڑ یا بکری مرسکتی ہے 7. اگر کمرے کی چھت پر کوا ہوگا تو لڑکا پیدا ہوگا اور اگر لالی ہوگی تو لڑکی پیدا ہوگی 8. رات کو قینچی استعمال کرنے سے گھر میں جھگڑے ہونگے چاہے گھر کی عورتوں کی اپنی زبان قینچی کی طرح مگر قصور اصل قینچی کا ہوگا 9. گیلے بالوں والی یا حیض والی عورت کسی نومولود بچے کا اٹھائے گی تو اس پر نحوست کا سایہ پڑ جائے گا اور بچہ بیمار ہو جائے گا 10. ...

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے نزول فرمانا

Image
  جب دجال کا فتنہ انتہاء کو پہنچ چکے گا تو وہ ملعون ملکِ شام میں پہنچ کر مسلمانوں کا محاصرہ کرے گا کہ ناگاہ اسی حالت میں قلعہ بند مسلمانوں کو غیب سے آواز آئے گی، گھبراؤ نہیں، فریادرس آ پہنچا‘۔ اس وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے دو فرشتوں کے پروں پر ہاتھ رکھے، زرد رنگ کا جوڑا زیب تن فرمائے ہوئے، نہایت نورانی شکل میں دمشق کی جامع مسجد کے شرقی منارہ پر دین محمد رسولﷺ کے حاکم اور امامِ عادل و مجددِ ملت ہو کر نزول فرمائیں گے۔ صبح کا وقت ہوگا نماز فجر کے لیے اقامت ہوچکی ہوگی۔ حضرت امام مہدی رضی اللّٰه عنہ کو جو اس جماعت میں موجود ہوں گے۔ امامت کا حکم دیں گے۔ حضرت امام مہدی رضی اللّٰه عنہ نماز پڑھائیں گے۔ بعد فراغت حضرت عیسیٰ علیہ السلام شہر کا دروازہ کھلوائیں گے۔ اس طرف دجال ہوگا جس کے ساتھ ستر ہزار یہودی ہتھیار بند ہوں گے۔ لشکرِ اسلام اس لشکرِ دجال پر حملہ کرے گا۔ گھمسان کا معرکہ ہوگا۔ جب دجال کی نظر حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر پڑے گی تو وہ لعین آپ کی سانس سے پگھلنا شروع ہو جائے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے وہ بھاگے گا، یہ تعاقب فرما...

اخروی نجات کے لئے کیا چیز ضروری ہے | نبی کریم کی پیروی میں دنیا اور آخرت کی نجات ہے

Image
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖؕ-اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ(۴۶)انعام ترجمہ تم فرماؤ، (اے لوگو!) بھلا بتاؤ کہ اگر اللہ تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جوتمہیں یہ چیزیں لادے گا؟ دیکھو ہم کیسے بار بار نشانیاں بیان کرتے ہیں پھر (بھی) یہ لوگ منہ پھیر تے ہیں ۔ تفسیر { قُلْ اَرَءَیْتُمْ:تم فرماؤ، (اے لوگو!) بھلا بتاؤ۔}یہاں توحید ِ باری تعالیٰ کی دلیل پیش کی جارہی ہے اور فرمایا جارہا ہے کہ  اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے کان اورتمہاری آنکھیں لے لے اور تمہارے دلوں پر مہر لگادے  اور علم و معرفت کا تمام نظام درہم برہم ہوجائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کون معبود ہے جوتمہیں یہ چیزیں لادے گا؟ اس کا جواب یہی ہے کہ کوئی نہیں ، تو اب توحید پر قوی دلیل قائم ہوگئی کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی اتنی قدرت و اختیار والا ن...

موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ہے

‏موت کے بعد انسان کی 9 آرزوئیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۱- يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ (ﺳﻮﺭة النبأ 40#) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۲- * يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي * ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ( ﺍﺧﺮﯼ ) ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ لئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ  ( ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ #24 ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۳- يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ #25) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۴- يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ #28 ) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۵- يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ اس کے ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ  (ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ #66) ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۶- يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ...