کاغذ کب کیسے اور کہاں ایجاد ہوا کاغذ کے بارے میں مکمل معلومات
کاغذ (Paper)📜 کاغذ کی ایجاد چین کے Ts'ai Lun ) Cai ) یا نے کی تھی جو جو Han خاندان کے بادشاہ He - di کے شاہی محل کا ایک خواجہ سرا تھا۔ 105ء میں اس نے شہتوت کی چال، کتان اور بھنگ کے پودوں کے ریشوں سے کاغذ بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ اس نے بادشاہ کو یہ بات بتائی۔ اس ایجاد کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے بادشاہ نے اسے بڑے پیمانے پر کاغذ بنانے کی اجازت دے دی۔ چھال اور ریشوں کو باریک کاٹ کر پانی میں بھگو کر رکھا جاتا جس سے ایک نرم لئی جیسی شے (Pulp) بن جاتی ہے اُس کو پکایا جاتا ، پھر کوٹا جاتا اور آخر میں ایک فریم پر پھیلا کر دبایا جاتا تھا جس سے سارا پانی نکل جاتا تھا اور کاغذ کی ایک پتلی پرت وجود میں آتی جسے دھوپ میں سکھا لیا جاتا تھا۔ Cai Lun کا کاغذ بہت کامیاب رہا تحریر کے لئے اب جتنی چیزیں استعمال کی جاتی تھیں، یہ اُن میں سب سے بہتر ، ستا اور اچھا تھا۔ اسے استعمال کرنا محفوظ رکھنا اور لے جانا بے حد آسان تھا۔ اس ایجاد نے تحریر کو ایک آسان عمل بنا دیا جس کا زبردست اثر پوری دنیا کے علم وادب کی ترسیل پر پڑا۔ کاغذ ہماری روزانہ زندگی کا اتنا اہم حصہ بن چکا ہے کہ ہم آج ایسی دنیا کا تصور ب...