پینگولن سب سے زیادہ سمگل ہونے والا جانور
پینگولن کا شمار دنیا کے عجیب و غریب جانوروں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ واحد دودھ دینے والا جانور ہے جس کے جسم پر کیراٹین سے بنے سکیلز یا چھلکوں کا خول موجود ہوتا ہے۔ اپنی عجیب و غریب شکل و صورت کے باعث پاکستان میں بہت سے لوگ اسے دیکھتے ہی مار دیتے ہیں لیکن دراصل یہ ایک انتہائی معصوم اور بے ضرر جانور ہے جس کے ساتھ ہمارے لوگ بہت ظلم کرتے ہیں۔ پینگولن کا تعلق ممالیہ جانوروں کے خاندان #Pholidota اور فیملی #Manidae سے ہے۔ پینگولن کو Scaly Anteater بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس جانور کی مرغوب غذا چیونٹیاں ہیں جنہیں یہ اپنی زبان سے پکڑ کر کھاتا ہے۔ دنیا بھر میں پینگولنز کی 8 مختلف انواع پائی جاتی ہیں جن میں سے چار انواع افریقہ اور چار ایشیاء میں ملتی ہیں۔ پاکستان میں پینگولن کی صرف ایک نوع پائی جاتی ہے جس کا نام انڈین پینگولن ہے اور اس کا سائنسی نام (#Manis crassicaudata) ہے۔ انڈین پینگولن کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں سلہ بھی کہتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بجو بھی کہتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ قبریں کھود کر مردے نکال کر کھاتا ہے۔ حالانکہ یہ ایک بے ضرر جانور ہے جس کے منہ میں دانت ہی ...