Posts

Showing posts with the label islam

کیا ہم آزاد ہیں

Image
پچھلے کئی دنوں سے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب سوال اٹھا رہے ہیں کیا ہم آزاد ہیں؟کیا یہ آزادی ہے؟ ان سے پوچھنا یہ تھا کہ 47 کے بعد اج آپ کو پہلی بار یہ کیوں محسوس ہوا کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔ کسی ایک پارٹی یا شخص کو سامنے رکھ کر آپ الله_تعالیٰ کی دی ہوئی اتنی بڑی نعمت کا انکار کر رہے ہیں مانا کہ کے ملک موجودہ حالات بہتر نہیں ہیں، لیکن پھر ناامید نہیں ہونا چاہئے۔ آج کے دن زرا ایک نظر آزادی کی تاریخ پر ڈالیں کہ ہمارے اجداد نے اس وطن کے لئے کتنی قربانیاں دی تھیں اور آج ہم اسی آزادی کے ہی منکر بن بیٹھے افسوس! خدارا! شخصیت پسندی سے باہر نکلیں، سیاسی کھٹ پتلیوں کے سحر سے نکل کر ملک کے بقا کی فکر کریں، خدا نخواستہ یہ آزادی بھی ہاتھ سے جاتی رہی تو پھر سوچیں ہمارا اور ہماری نسلوں کا کیا بنے گا اگر پھر بھی کسی کو اپنے آزاد ہونے میں شک ہے تو ذرا ایک دن فلسطین یا کشمیر میں جا کر گزاریں آپ کو لگ پتہ جاے گا کہ آزادی ہوتی کیا ہے؟ معزرت کے ساتھ 🙏 وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے  ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے. کیا ہم آزاد ہیں آج سے 73 سال پہلے ہمارے بزرگوں نے ہمیں جس غلامی سے آز...

ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے

Image
ہر انسان حسن خلق کا محتاج ہے۔ کیونکہ وہ رویوں کی سختیوں سے ٹوٹ جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی بھی چیز اتنی تکلیف نہیں دیتی جتنا کسی کی زبان سے نکلا تلخ بول انسان کو تکلیف دیتا ہے۔ دل ایسے ہی ہوتے ہیں کہ ذرا سی سخت آہٹ پہ ٹوٹ جانے والے، اور جو دل رویوں کی بری مار سے ٹوٹیں ان کی چبھن ہمیشہ باقی رہتا ہے۔ دلوں کی نرمی بری نہیں ہے۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو نرم دلی کو بھلائی قرار دیا ہے۔ ہاں کمی ہمارے رویوں میں اور برداشت و صبر کی صلاحیت میں ہو سکتی ہے۔ جس پہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر انسان کو چاہیے دوسرے کا دل توڑنے سے بچے۔ کیونکہ دل توڑنا بڑا گناہ ہے۔ اور اس کا اثر ہماری زندگی میں لوٹ کر ضرور آتا ہے 

کسی کا احسان نہیں لونگا تحریر

Image
گزشتہ ماہ میں دوسرے شہر کسی کام سے گیا۔  جن صاحب سے ملاقات تھی وہ ابھی آفس نہیں پہنچے تھے۔  میں نے وقت کو انتظار میں ضاٸع کرنے کی بجاۓ بازار میں ایک دو چیزیں خریدنے کا فیصلہ کیا۔ جمعہ کا دن تھا ایک طرف جمعہ بازار لگاہوا تھا۔  میں نے باٸیک سٹینڈ پر لگاٸی۔ پرچی لی اور یونہی گھومنے نکل پڑا۔  دراصل مجھے برساتی کی تلاش تھی۔ چلتے چلتے جب میں چوڑیوں والے سٹال پر پہنچا تو مجھے ایک شخص جانا بہچانا دکھاٸی دیا۔  میں نے زیادہ غور نہیں کیا کیونکہ خواتین اس سٹال کو گھیرے ہوۓ تھیں۔ میں آگے گزر گیا۔  چکر لگا کر جب واپس آیا تو سٹال پر خواتین موجود نہیں تھیں۔  سٹال والا بھاٸی صاحب دوسری طرف منہ کیے واٹرکولر میں سے پانی پی رہا تھے ۔میں نے غور کیا تو انکی گردن پر زخم کے نشان سے مجھے پکا یقین ہوگیا کہ شفقت چچا ہے۔  میں نے آواز دی انکل چوڑیوں کا یہ سیٹ کتنے کا ہے۔  میری آواز سن کر وہ صاحب پلٹے اور مجھے دیکھ کر دم بخود رہ گٸے۔  پانی کا گلاس نیچے رکھا اور ”رانا صاحب آپ“ کہہ کر، آگے بڑھے اور مجھے گلے لگالیا۔  پھر میرا ہاتھ پکڑ کر سٹال کے پیچھے پڑے بینج پر ...

ابابیل پرندے کے متعلق ایک نایاب معلومات | ابابیل کے ذریعے گورنر ابرہہ کے لشکر کی تباہی کا ذکر ہے

Image
(Swift ) ابابیل۔ یہ وہی ابابیل جس کا زکر قرآن میں(سورہ فیل) میں بھی ہے  مشہور زکر ہاتھی والے لشکر کو تباہ کرنے کے لیے اللہ نے اس ننھے پرندے ابابیل کو بھیجا تھا جو اس لشکر پہ پتھر کی کنکریاں پھینکتے تھے جو ان کو ہاتھی سمیت چیر پھاڑ دیتی تھیں اس پرندے کا نام ابابیل ۔سوئفٹ ہے،  یہ اللہ ہی کی شان ہے کہ اُس نے ایسا پراسرار پرندہ بھی پیدا کیا  ہے جو 10ماہ تک بغیر زمین پر اترے، ہوا میں پرواز کر سکتا ہے۔ یہ پرندہ 20 برس تک زندہ رہ سکتا ہے اور اپنی خوراک بھی ہوا میں پرواز کرتے ہوئے کھا لیتا ہے۔ مکڑیاں اور مکھیاں اس پرندے کی مرغوب غذا ہیں ، جنہیں کھانے  کیلئے یہ 20میٹر تک نیچے آ جاتا ہے، لیکن زمین پر اترتا نہیں ہے۔ یونیورسٹی آف لندن کی ایک تحقیق کے مطابق ابابیل نامی یہ پرندہ 10ماہ یا اِس سے بھی لمبے عرصے تک بغیر زمین پر اترے ہوا میں پرواز کر سکتا ہے۔ یہ دنیا کا واحد پرندہ ہے جو ہوا میں پرواز کرتے وقت سو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ پرندہ پرواز کرتے وقت اپنی توانائی بچانے کیلئے گلائیڈنگ کرتا ہے، یعنی کچھ دیر پر ہلانے کے بعد اُنہیں کھلا چھوڑ دیتا ہے اور یوں ہوا میں اڑتا چلا جاتا...

ایک صحابی رسول كا واقعہ

Image
‏ایک صحابی آئے بولے یا رسول اللہ ﷺ میرا پڑوسی ہے اس کی کھجور ٹیڑھی ہو کر میرے گھر میں چند اس کی شاخیں ہیں۔ اس پر جب پھل لگتا ہے اور ٹوٹ کر گرتا ہے تو میرے بچے اٹھا لیتے ہیں ہم غریب ہیں تو وہ بھاگتا ہوا آتا ہے اور آکر میرے بچوں کے منہ میں سے کھجور کو نکال لیتا ہے۔  یا رسول اللہ ﷺ آپ اس کو کہیں کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچوں پر اتنی زیادتی نہ کرے۔  آپ ﷺ نے اسے بلایا وہ منافق تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا بھئی ایک سودا کرتے ہو؟ اس نے پوچھا کون سا سودا؟  آپ ﷺ نے فرمایا یہ کھجور کا درخت مجھے دے دو اور اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے کر دونگا۔ وہ کہنے لگا یارسول اللہ ﷺ یہ اصل میں میرے بچوں کو بہت پسند ہے اگر کوئی اور کھجور ہوتی تو میں دے دیتا تو یہ میری معزرت ہے یا رسول اللہ ﷺ اور چلا گیا۔ ایک صحابی بیٹھے تھے ابو دحداح رضی اللہ عنہ وہ کہنے لگے یا رسول اللہ ﷺ اگر میں وہ کھجور کا درخت لے دوں تو مجھے جنت میں کھجور کا درخت لیں دیں گے آپ ﷺ؟  آپ ﷺ نے فرمایا ہاں تو مجھے لے دے اس کے بدلے میں تمہیں جنت میں کھجور کا درخت لے دوں گا۔ وہ صحابی اٹھ کر اس منافق کے پیچھے چلے گئے اور بلایا...

قیامت کے دن جانوروں کا بھی حساب ہو گا

Image
وَ قَالُوْا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَیْهِ اٰیَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ-قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً وَّ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(۳۷) ترجمہ اور کہا: ان پر ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اترتی؟ تم فرمادو کہ بیشک اللہ کسی نشانی کے اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ بے علم ہیں ۔ تفسیر *{ وَ قَالُوْا: اور انہوں نے کہا۔}* کفارِ مکہ نے کہا تھا کہ محمد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ایسی کوئی نشانی کیوں نہیں اترتی جس کا وہ مطالبہ کرتے ہیں۔ اس پر نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرمایا گیا کہ ان کے جواب میں اے حبیب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم َتم فرمادو کہ بیشک اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر قسم کی نشانی اتارنے پر قادر ہے لیکن اکثر لوگ اس بات سے بے علم ہیں کہ اگر کوئی نشانی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اتار دی تو نہ ماننے کی صورت میں فوری طور پر ہلاک کردیے جائیں گے۔ کفار کی گمراہی اور ان کی سرکشی اس حد تک پہنچ گئی کہ وہ کثیر آیات و معجزات جو انہوں نے سرکارِ دو عالم صَلَّی ...

مولویوں کو دین کا کچھ پتا ہی نہیں

Image
"مولویوں کو دین کا کچھ پتا ہی نہیں " دین تو بڑا آسان ہے ان مولویوں نے اسے مشکل بنادیا ہے "یہ مولوی دین کے ٹھیکے دار بنے بیٹھے ہیں" "اب ہماری مولویوں سے کھلی جنگ ہے" آپ غور کیجیے گا یہ جملے کہنے والے لوگ صرف #جمعے کو، اور اکثر تو صرف #عید کے دن ہی وضو کرتے ہیں۔  اور ہمیں سکھا رہے ہیں کہ #دین کہاں سے آئے گا اس پر کیسے عمل ہوگا۔ الفاظ تھوڑے سخت ہیں لیکن اب حد ہوچکی ہے۔  جس کی خود حروف تہجی پڑھنے کی اوقات نہیں ہے وہ وقت کے #علماء و محدثین پر تنقید کر رہا ہے۔ بھائی #شیخ، #چوہدری، #فلاں، #فلاں #لبرل! تم کو پتا ہے #مولوی کون ہوتا ہے؟ جس نے اپنی زندگی کے نہیں بلکہ #جوانی کے وہ خوبصورت 11 سال، اگر حافظ بھی ہے تو 15 سال، اگر مفتی ہے تو 18 سال صرف اور صرف اللہ کے دین کو پڑھنے میں وقف کیے ہوئے ہوتے ہیں جو تم نے #عیاشیوں اور دنیا کی رنگینیوں میں گم کردیے_________! #اسکوپ کیا ہے مولوی کا اس معاشرے میں؟ دیا کیا ہے آپ نے مولوی کو جو #لینے پر تلے ہو؟  اپنے محلے کی مسجد، #مدرسے میں جا کر تو دیکھو کس حال میں رہ رہے ہیں یہ لوگ😢😢😢 چلیں اس بات کا تو گلہ ہے ہی نہیں کہ ان کو م...