Posts

Showing posts with the label Social

کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر ❤️دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور جرمانہ

Image
  کویت سٹی: کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر ❤️دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی ❤️دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے سعودی عرب میں بھی ❤️ دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جا تا ہے۔

فیس بک استعمال کرتے ہوئے بارہا مرتبہ غیر اخلاقی ویڈیوز وغیرہ سامنے آجاتی ہے | ان ویڈیوز سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل سیٹنگز فالو کریں

Image
  فیس بک استعمال کرتے ہوئے بارہا مرتبہ غیر اخلاقی ویڈیوز وغیرہ سامنے آجاتی ہے دوست احباب ہو یا فیملی بالخصوص بچوں کے ساتھ بیٹھ کر فیس بک استعمال کرتے ہوئے اس طرح کے غیر اخلاقی ویڈیوز کے اچانک سامنے آجانے پر کافی پریشانی و شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی فیس بک اس چیز سے بچی ہوئی تھی مگر اب ریٹنگ کے چکر میں ہر کوئی غیر اخلاقی ویڈیو بنا رہا ہے۔  ان ویڈیوز سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل سیٹنگز فالو کریں۔ (1) Facebook Settings > (2) News Feed > (3) Reduce > (4) Sensitive Content > (5) Reduce more اپنے فیس بک کی سیٹنگ تبدیل کیجیئے اور شئیر بھی کیجیئے