حال ہی می ریلیز ہوئی فلم "اوپن ہائمر" نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے
حال ہی می ریلیز ہوئی فلم "اوپن ہائمر" نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے۔ مگر چند لوگ اب بھی اوپن ہائیمر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ یہ تحریر ایسے ہی لوگوں کے لیے اوپنہائیمر کا مختصر تعارف ہے۔ جولیس رابرٹ اوپنہائیمر ایک نیوکلیر فزسسٹ تھے جو امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہوئے۔ 1942 میں بدنام زمانہ "مین ہٹن پروجیکٹ" کا حصہ بنے پھر اسکے سربراہ رہے۔ اسی پروجیکٹ میں تاریخ انسانی کا سب سے تباہ کن ہتھیار نیوکلیر بم تیار کیا گیا۔ جس نے ایک ہی دن میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے ڈیڑھ سے سوا دو لاکھ انسانوں کی جانیں لیں۔ یوں اوپنہائیمر تاریخ کے سب سے متنازع انسان بن گئے۔ مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اوپن ہائیمر کو شدید احساس تھا کہ جو انہوں نے بنایا وہ صرف تباہی کا سامان نہیں ۔ بلکہ نسل انسانی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اور جب تک اسکے ثمرات باقی رہیں گے۔ انسان ہمیشہ جنگ و جدل کے خطرات سے دوچار رہے گا۔ اس لیے انہوں نے مزید کوئی نیوکلیر ہتھیار نہ بنانے کی مہم چلائی۔ پوری دنیا میں نیوکلر ہتھیاروں کے استعمال اور ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف آواز بلند کی۔ جسکی پاداش میں انہیں بدنام کیا گیا۔...