حال ہی می ریلیز ہوئی فلم "اوپن ہائمر" نے دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے
جولیس رابرٹ اوپنہائیمر ایک نیوکلیر فزسسٹ تھے جو امریکی شہر نیویارک میں پیدا ہوئے۔ 1942 میں بدنام زمانہ "مین ہٹن پروجیکٹ" کا حصہ بنے پھر اسکے سربراہ رہے۔ اسی پروجیکٹ میں تاریخ انسانی کا سب سے تباہ کن ہتھیار نیوکلیر بم تیار کیا گیا۔ جس نے ایک ہی دن میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے ڈیڑھ سے سوا دو لاکھ انسانوں کی جانیں لیں۔ یوں اوپنہائیمر تاریخ کے سب سے متنازع انسان بن گئے۔ مگر کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
اوپن ہائیمر کو شدید احساس تھا کہ جو انہوں نے بنایا وہ صرف تباہی کا سامان نہیں ۔ بلکہ نسل انسانی کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اور جب تک اسکے ثمرات باقی رہیں گے۔ انسان ہمیشہ جنگ و جدل کے خطرات سے دوچار رہے گا۔ اس لیے انہوں نے مزید کوئی نیوکلیر ہتھیار نہ بنانے کی مہم چلائی۔ پوری دنیا میں نیوکلر ہتھیاروں کے استعمال اور ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف آواز بلند کی۔ جسکی پاداش میں انہیں بدنام کیا گیا۔ معاشی اور ازدواجی سطح پر متنازع بنایا گیا۔ مگر وہ آخری سانس تک ہائیڈروجن بم کی متوقع ایجاد کے خلاف ڈٹے رہے۔
یہ سوال اب تک معمہ ہے کہ کیا اوپن ہائیمر سچ مچ اپنی ایجاد پر شرمندہ تھے یا محض خود کو معصوم ثابت کرنے کے لیے یہ سب کرتے رہے۔ مگر یہ حقیقت ہے اپنی ہی ایجاد کے خلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کے بس کی بات ننہیں ۔ اور اوپن ہائیمر نے نہ صرف ایسا کیا بلکہ دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دی۔
اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اوپن ہائییمر کو ایک دلیر انسان سمجھیں یا لاکھوں انسانوں کا قاتل۔ انگریزی میں ایک محاورہ ہے کہ۔
You can love me or hate me
۔But you cant ignore me

Comments
Post a Comment