ستم رسیدہ زمانہ گزیدہ لوگوں سے ہمارا ربط ہے غزل
ستم رسیدہ زمانہ گزیدہ لوگوں سے ہمارا ربط ہے بس چیدہ چیدہ لوگوں سے کسی سے باندھ کے رکھتے کوئی تعلق کیا کھچے کھچے رہے ہم بھی کشیدہ لوگوں سے یہ موج تیری طرف بھی تو لوٹ سکتی ہے کلام خشک نہ کر آب دیدہ لوگوں سے خوشا جنوں کا یہ عالم خوشا یہ وحشت عشق بھرا ہے دشت گریباں دریدہ لوگوں سے بغیر ان کے نہ جانے جہان کا کیا ہو یہ بزم ہے تو انہی خواب دیدہ لوگوں سے نہ ہو سکا سخن گرم سے بیاں طارقؔ جو کہہ گیا مرا اشک تپیدہ لوگوں سے طارق ہاشمی