بہت ہی دلچسپ اُردو غزل | حال ، حلیہ ، کلام کب دیکھے
حال ، حلیہ ، کلام کب دیکھے دل یہ رتبہ مقام کب دیکھے تھام لے ہاتھ یہ فقیروں کا کون مالک ، غلام کب دیکھے جو ہیں رائج ہماری دنیا میں دل وہ رسمیں تمام کب دیکھے جس پہ آئے ، اُسی پہ مر جائے غیر کے یہ خرام کب دیکھے سامنے ہو خیال جب اس کا آنکھ منظر تمام کب دیکھے آئے قاصد کوئی جو اس در سے ہاتھ چومے ، پیام کب دیکھے گر رقیبوں کی بات آ جائے دل مروّت سلام کب دیکھے ساری دنیا کو دل یہ للکارے اپنی خالی نیام کب دیکھے ہو طبیعت کا ایک مجنوں جو وہ زمانہ، نظام کب دیکھے بس بری بات دل کی یہ ابرک دل حلال و حرام کب دیکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتباف ابرک💞