Posts

Showing posts with the label Entertainment

پینگولن سب سے زیادہ سمگل ہونے والا جانور

Image
  پینگولن کا شمار دنیا کے عجیب و غریب جانوروں میں ہوتا ہے کیونکہ یہ واحد   دودھ دینے والا جانور ہے جس کے جسم پر کیراٹین سے بنے سکیلز یا چھلکوں کا خول موجود ہوتا ہے۔ اپنی عجیب و غریب شکل و صورت کے باعث پاکستان میں بہت سے لوگ اسے دیکھتے ہی مار دیتے ہیں لیکن دراصل یہ ایک انتہائی معصوم اور بے ضرر جانور ہے جس کے ساتھ ہمارے لوگ بہت ظلم کرتے ہیں۔  پینگولن کا تعلق ممالیہ جانوروں کے خاندان #Pholidota اور فیملی #Manidae سے ہے۔ پینگولن کو Scaly Anteater بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس جانور کی مرغوب غذا چیونٹیاں ہیں جنہیں یہ اپنی زبان سے پکڑ کر کھاتا ہے۔ دنیا بھر میں پینگولنز کی 8 مختلف انواع پائی جاتی ہیں جن میں سے چار انواع افریقہ اور چار ایشیاء میں ملتی ہیں۔ پاکستان میں پینگولن کی صرف ایک نوع پائی جاتی ہے جس کا نام انڈین پینگولن ہے اور اس کا سائنسی نام (#Manis crassicaudata) ہے۔ انڈین پینگولن کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں سلہ بھی کہتے ہیں۔ کچھ لوگ اس بجو بھی کہتے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ قبریں کھود کر مردے نکال کر کھاتا ہے۔ حالانکہ یہ ایک بے ضرر جانور ہے جس کے منہ میں دانت ہی ...

کیا ہم آزاد ہیں

Image
پچھلے کئی دنوں سے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب سوال اٹھا رہے ہیں کیا ہم آزاد ہیں؟کیا یہ آزادی ہے؟ ان سے پوچھنا یہ تھا کہ 47 کے بعد اج آپ کو پہلی بار یہ کیوں محسوس ہوا کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔ کسی ایک پارٹی یا شخص کو سامنے رکھ کر آپ الله_تعالیٰ کی دی ہوئی اتنی بڑی نعمت کا انکار کر رہے ہیں مانا کہ کے ملک موجودہ حالات بہتر نہیں ہیں، لیکن پھر ناامید نہیں ہونا چاہئے۔ آج کے دن زرا ایک نظر آزادی کی تاریخ پر ڈالیں کہ ہمارے اجداد نے اس وطن کے لئے کتنی قربانیاں دی تھیں اور آج ہم اسی آزادی کے ہی منکر بن بیٹھے افسوس! خدارا! شخصیت پسندی سے باہر نکلیں، سیاسی کھٹ پتلیوں کے سحر سے نکل کر ملک کے بقا کی فکر کریں، خدا نخواستہ یہ آزادی بھی ہاتھ سے جاتی رہی تو پھر سوچیں ہمارا اور ہماری نسلوں کا کیا بنے گا اگر پھر بھی کسی کو اپنے آزاد ہونے میں شک ہے تو ذرا ایک دن فلسطین یا کشمیر میں جا کر گزاریں آپ کو لگ پتہ جاے گا کہ آزادی ہوتی کیا ہے؟ معزرت کے ساتھ 🙏 وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے  ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے. کیا ہم آزاد ہیں آج سے 73 سال پہلے ہمارے بزرگوں نے ہمیں جس غلامی سے آز...

پہاڑی طوطا ہم سے کیوں روٹھ گیا

Image
ایک وقت تھا جب سکندری پہاڑی طوطا جسے را طوطا یا Alexanderine Parakeet بھی کہتے ہیں پاکستان کی فضائوں میں اکثر نظر آ جایا کرتا تھا لیکن پھر جنگلی طوطوں کی غیر قانونی خریدوفروخت کی وجہ سے یہ ہمارے ماحول سے کم ہوتا چلا گیا اور اب یہ جنگلی طور پر بالکل ختم ہونے کے قریب ہے۔ آج یہ طوطا آپ کو قدرتی ماحول کی بجائے زیادہ تر پنجروں میں بند  نظر آتا ہے۔ اس طوطے کا ہماری فضائوں سے غائب ہوجانا اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے ہاں جنگلی حیات کا مستقبل کس قدر مخدوش ہے۔  اسکندری طوطے کو پاکستان میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اسے کشمیری طوطا، پہاڑی طوطا اور را طوطا بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں اسے Alexanderine Parakeet یا Alexanderine Parrot کہا جاتا ہے۔ اس کا تعلق پرندوں کی فیملی #Psittacidae سے ہے اور اس کا سائنسی نام #Psittacula eupatria ہے۔ اس کو سکندری طوطا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے سب سے پہلے سکندر اعظم نے پنجاب سے پکڑ کر یورپ اور بحیرہ روم کے کنارے واقع ممالک میں متعارف کیا جہاں اسے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت پسند کیا جانے لگا۔   پہاڑی طوطا بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء اور جن...

آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں

Image
آپکی آمدنی اور تنخواہ اگر کم ھے تو فکر کیوں۔۔۔۔ھو سکتا ھے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو مگر آپ نے توجہ نہ دی ہو ۔ عربی زبان یہ قول جب پڑھتا ھوں تو مال و دولت بے معنی لگتا ھے   ○ ليس شرطا أن يكون الرزق مالا قد يكون الرزق خلقا أو جمالا  رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں! یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو ○ قد يكون الرزق عقلا راجحا زاده الحلم جمالا وكمالاً  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی اور تحمل و حلیمی عطا کر دے! ○ قد يكون الرزق زوجا صالحا أو قرابات كراما وعيالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے!  ○ قد يكون الرزق علما نافعا قد يكون الرزق أعمارا طوالا  یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو!  ○ قد يكون ...

میں رشتہ اور آنٹی بہت دلچسب داستان ھے پڑھئے گا ضرور زندگی بھر کیلئے نصحیت ملی گی

Image
میں اور میری بیوی سنار کی دوکان پر گئے سونے کی انگوٹھی خریدنے کیلئے ۔کچھ انگوٹھیاں دیکھنے کے بعد میری بیوی کو ایک انگوٹھی پسند آگئی ۔قیمت ادا کر کے جیسے ھی میں باہر نکلنے کیلئے مڑا تو ایک بارعب شخص سے ملاقات ھوئی جو کہ مجھے جانتے تھے لیکن میں انکو بھول چکاتھا بس اتنا یاد تھا کہ ماضی میں کبھی ان سے ملاقات ھوئی تھی ۔۔ یہ صاحب بڑی گرم جوشی سے میرے گلے ملے اور سوالیہ نظروں سے پوچھنے لگے "بیٹا لگتا ھے پہچاننے کی کوشش کر رھے ھیں آپ "  میں نے کہا معزرت کیساتھ آپ کا چہرہ جانا پہچانا لگ رہا ھے لیکن یاد نہی آرہا کہ آپ سے کب ملاقات ھوئی تھی ۔۔ وہ تھوڑا سا مسکراے اور کہنے لگے میرا نام اقبال ھے ویسے لوگ مجھے بڑا بھائی کہتے ھیں ۔آج سے چند سال قبل آپ اپنی فیملی کیساتھ ھمارے گھر آے تھے گلبرگ میں ھمارا گھر ھے شاید آپ کو یاد آگیا ھو ۔۔ انکی بات سن کر میرا تو سر ھی چکڑا گیا ۔اور میرا رویہ بالکل مودبانہ ھو گیا اور میں بے اختیار بول پڑا سب یاد آگیا بڑے بھائی سب یاد آگیا ۔۔۔ میں نے سوال کیا آپ اکیلے ھی ھیں یا آنٹی بھی آئیں ھے ۔ بڑے بھائی نے جواب دیا جی آنٹی بھی آئیں ھیں اور دوسرے بھائی بھی آئیں ھی...

والدین کو اکیلا چھوڑ کر نہ جائیں..!

Image
میرے آفس میں ایک معزز لیڈی ڈاکٹر تشریف لائیں۔ پتہ چلا کہ وہ کراچی کے ایک بڑے مشہور ہاسپیٹل میں گاٸناکالاجسٹ ہیں ۔ کہنے لگیں سر آپ کی ایک تحریر صلہ رحمی پڑھنے کو ملی تو ارادہ کیا کہ جاکر اپنے دل کی بات آپ سے ضرور کرنی چاہیے ۔  میں نے کافی منگوائی۔ موباٸل خاموش کیا اور ہمہ تن گوش ہوکر بیٹھ گیا ۔ کہنے لگیں سر میرا تعلق ایک کھاتے پیتے گھرانے سے ہے ۔ کراچی کے بہترین رہاٸشی علاقے میں ایک ہی گلی میں میرے خاندان کے 7 بڑے بڑے گھر ہیں ۔ اگر ایک طرف سے شروع کروں تو ہر گھر میں صرف بزرگ رہتے ہیں اور کسی کی عمر بھی 65-70 سال سے کم نہیں ۔ ان گھروں میں میری 2 خالاٸیں ہیں ۔ 1 پھوپھی ہے اور دو گھر ماموٶں کے ہیں ۔ سب کی اولادیں پڑھی لکھی ہیں ۔ ڈاکٹرز انجنیٸرز اور آٸی ٹی ماہرین کی بھرمار ہے مگر سب کے سب والدین کو چھوڑ کر باہر جا بسے ہیں ۔ پاکستان میں رہنے والوں میں سب سے چھوٹی میں ہوں ۔ میری عمر بھی 40 سال ہے اور میرا 15 سال کا ایک ہی بیٹا ہے ۔ میں اب 12 بزرگوں کی دیکھ بھال کرتی ہوں ۔ کسی کو بلڈ پریشر ہے ۔ کوٸی دل کا مریض ہے ۔ کسی کو چلنے میں تکلیف ہے ۔ میں ہاسپیٹل میں خود کام صرف ڈیپریشن سے بچنے کیلی...

دنیا کے چند ذہین جانور

Image
ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتا ہے، تاہم ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں۔ ایسے ہی کچھ ذہین جانوروں کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں ۔ 1-گرے پیرٹ دنیا میں سب سے ذہن جانور دراصل ایک پرندہ ہے، جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتا ہے۔اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفادار ہوتے ہیں، خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50 مختلف اشیاء میں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پر ان کی شناخت بھی کراسکتا ہے۔ 2۔ہاتھی اس کے بعد ہاتھی کا نام آتا ہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔ 3۔سمندری شیر تیسرے نمبر پر سی لائنز یا سمندری شیر ہیں جو منطقی انداز سے سوچ سکتے ہیں۔ ایک پالتو سی لائن تو حساب کے مختلف فارمولے بھی حل۔ 4۔ چیمپئنزی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔ 5-انسان کا وفادار کتا اس کے بعد کتے ہیں، جنھیں انسا...

چور پکڑنے کا انوکھا عمل

Image
حضرت وکیع کا ایک پڑوسی تھا اس کے بچوں میں سے کسی بچے نے چوری کر لی معلوم نہیں ہو پا رہا تھا کہ چور کون ہے وکیع نے فرمایا کھانا تیار کرو اور میرے پاس لاؤ کھانا تیار کیا گیا انہوں نے فرمایا بچوں کو لاؤ اور ان کو یہ کھانا کھلاو جب کھانا شروع ہوا تو ایک بچے کو اُچھو لگ گیا (یعنی کھانا گلے میں اٹک گیا) اور وہ مرنے کے قریب ہوگیا فرمایا یہی چور ہے جب اس بچے سے پوچھا گیا تو اس نے چوری نے اقرار بھی کر لیا لوگوں نے پوچھا آپ نے ایسا کیا کیا کہ اس کو اُچھو لگ گیا اور اس کی چوری کا انکشاف ہوگیا؟ حضرت وکیع نے فرمایا میں اس کھانے پر یہ آیت کریمہ پڑھی تھی يَتَجَرَّعُهُ وَلاَ يَكَادُ يُسِيغُهُ وَيَأْتِيهِ الْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ وَمِن وَرَآئِهِ عَذَابٌ غَلِيظٌ بہت مشکل سے اسے گھونٹ گھونٹ کر کے پیئے گا اور گلے سے نیچے اتارنے کی امید نہ ہوگی اور ہر طرف سے اسے موت آئے گی مگر وہ مرے گا نہیں اور اس کے پیچھے درد ناک عذاب ہے. یعنی جن چند پر چوری کا خدشہ ہو ان کے کھانے وغیرہ پر یہ آیت پڑھ کر دم کریں اور کھلا دیں ان میں سے جو چور ہوگا کھانا اس کے لیئے مشکل ہو جائے گا۔

نیک مسلمانوں کا احترام کرنا چاہئے

Image
اخروی کامیابی تک پہنچانے والے راستے پر چلنے کی ترغیب؛؛ وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَۙ-اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۵۴)انعام ترجمہ اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے فرماؤ: ’’ تم پر سلام‘‘ تمہارے رب نے اپنے ذمہ کرم پر رحمت لازم کرلی ہے کہ تم میں سے جو کوئی نادانی سے کوئی برائی کر لے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرلے تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ تفسیر { وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا:اور جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب !صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جب آپ کی بارگاہ میں وہ لوگ حاضر ہوں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو آپ ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سلام کی ابتداء فرمائیں اور انہیں یہ بشارت دیں کہ تمہارے رب عَ...

کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر ❤️دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور جرمانہ

Image
  کویت سٹی: کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر ❤️دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی ❤️دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے سعودی عرب میں بھی ❤️ دل والے ایموجی بھیجنے کو ہراسانی میں شمار کیا جا تا ہے۔

بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے فر وجہ پوچھے

Image
بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے آپس میں باتیں کرتے ہوئے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہ ایک متجسس راہگیر نے ان سے اتنا خوش ہونے کی وجہ پوچھ لی۔    ایک بوڑھے نے اپنی ہنسی پر قابو پاتے ہوئے بتایا:  ہم ملک کے مسائل حل کرنے کیلیئے ایک شاندار منصوبہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اور وہ منصوبہ یہ ہے کہ ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائے اور ان سب کے ساتھ ایک گدھا بھی جیل میں ڈالا جائے۔    راہگیر نے حیرت سے دونوں کو دیکھا اور پوچھا:  وہ تو ٹھیک ہے مگر ساتھ گدھے کو کیوں قید کیا جائے؟   دونوں بوڑھوں نے فلک شگاف قہقہہ لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو دیکھا، اور ایک بوڑھے نے دوسرے سے کہا:   دیکھا رحیمے:  آگیا یقین تجھے میری بات پر ،  میں نہیں کہتا تھا کہ یہ قوم اپنے بارے کبھی پریشان نہیں ہو گی،  سب کو بس گدھے کی ہی فکر ہو گی. بڑی ہی کوئی اونتری قوم ہے ہماری 😄 🤣 😂

امریکہ کے ایک پچپن سالہ آدمی کو ایک کالا جادو کرنے والے نے بد دعا دی کہ تم جلد مر جاؤ گے اور تمہیں کوئی بچا نہیں سکے گا

Image
  " دن بدن آدمی کی حالت بگڑتی گئی یہاں تک کہ اس کا تیس کلو وزن کم ہو گیا. "    "اسے ہسپتال لے کر گئے, تمام رپورٹس کلئیر تھیں. جس ڈاکٹر کو اس کا کیس دیا گیا اس نے اس مریض کی بیوی سے علیحدگی میں پوچھا کہ کیا کچھ ایسا ہے جو اس سب کی وجہ ہے؟  اس نے بتایا کہ ایک کالے علم والے نے اسے موت کی بد دعا دی تھی۔ ڈاکٹر نے اگلے دن نرس سے ایک انجیکشن لانے کو کہا. اور مریض کو بتایا کہ میں اس کالا جادو کرنے والے سے ملا ہوں اسے پولیس کی دھمکی دی تو اس نے بتایا کہ اس نے تم پر چھپکلی کے انڈے پھینکے تھے ان میں سے ایک چھپکلی تمہارے جسم میں ہے اور اندر سے تمہیں ختم کر رہی ہے. اس انجیکشن سے تمہیں الٹی آئے گی. اور وہ چھپکلی باہر آجائے گی." " آدمی کو الٹی آئی اور ڈاکٹر نے آنکھ بچا کر اس میں چھپکلی ڈال دی. اس کے بعد حیرت انگیز طور پر وہ آدمی ٹھیک ہوتا چلا گیا اور لمبی زندگی جیا. "  قصہ مختصر.......  " ہم بیماریوں سے نہیں مرتے  ہم اپنے دماغ کے ہاتھوں مرتے ہیں, یہ ہمیں یقین دلا دیتا ہے کہ اب ہم نہیں بچیں گے. اسی لیے ایک آدمی جب لیور کینسر سے مرا تو اس کے پوسٹمارٹم میں پتا چلا وہ ٹ...