امریکہ کے ایک پچپن سالہ آدمی کو ایک کالا جادو کرنے والے نے بد دعا دی کہ تم جلد مر جاؤ گے اور تمہیں کوئی بچا نہیں سکے گا


 
" دن بدن آدمی کی حالت بگڑتی گئی یہاں تک کہ اس کا تیس کلو وزن کم ہو گیا. "   
"اسے ہسپتال لے کر گئے, تمام رپورٹس کلئیر تھیں. جس ڈاکٹر کو اس کا کیس دیا گیا اس نے اس مریض کی بیوی سے علیحدگی میں پوچھا کہ کیا کچھ ایسا ہے جو اس سب کی وجہ ہے؟ 
اس نے بتایا کہ ایک کالے علم والے نے اسے موت کی بد دعا دی تھی۔ ڈاکٹر نے اگلے دن نرس سے ایک انجیکشن لانے کو کہا. اور مریض کو بتایا کہ میں اس کالا جادو کرنے والے سے ملا ہوں اسے پولیس کی دھمکی دی تو اس نے بتایا کہ اس نے تم پر چھپکلی کے انڈے پھینکے تھے ان میں سے ایک چھپکلی تمہارے جسم میں ہے اور اندر سے تمہیں ختم کر رہی ہے. اس انجیکشن سے تمہیں الٹی آئے گی. اور وہ چھپکلی باہر آجائے گی."
" آدمی کو الٹی آئی اور ڈاکٹر نے آنکھ بچا کر اس میں چھپکلی ڈال دی. اس کے بعد حیرت انگیز طور پر وہ آدمی ٹھیک ہوتا چلا گیا اور لمبی زندگی جیا. " 
قصہ مختصر....... 
" ہم بیماریوں سے نہیں مرتے  ہم اپنے دماغ کے ہاتھوں مرتے ہیں, یہ ہمیں یقین دلا دیتا ہے کہ اب ہم نہیں بچیں گے. اسی لیے ایک آدمی جب لیور کینسر سے مرا تو اس کے پوسٹمارٹم میں پتا چلا وہ ٹیومر تو بہت چھوٹا تھا, اور پھیل بھی نہیں رہا تھا. وہ آدمی اس لیے مرا کیونکہ اس نے سمجھ لیا تھا کہ وہ اس کینسر سے جلد مر جائے گا.  " 
بات کرتے ہیں  عادات کی.... 
فرض کریں... 
 مجھ سے صبح اٹھا نہیں جاتا. یعنی دیر تک سونے کی عادت....    
" تو بتاؤ میں کیسے اپنی یہ عادت بدلوں. "  
کچھ کہیں گے کہ  " کچھ دن جلدی اٹھنے کی کوشش کریں, عادت بن جائے گی. " 
" کتنے دن؟ " 
" کچھ لوگ کہتے ہیں اکیس دن اور کچھ کے مطابق ساٹھ دن لگتے ہیں عادت بدلنے میں. " 

" اور مجھے لگتا ہے ہم ایک لمحے میں اپنی عادت بدل سکتے ہیں. " 
 " اگر ول پاور اسٹرانگ ہو تو ہم آج ہی اپنی عادت بدل سکتے ہیں."   
 "  ہم  اپنی ول پاور اسٹرانگ کرتے ہیں. کرنا ہے تو بس کرنا ہے. لیکن پہلے دیکھنا ہے کہ عادت بدلنے کا کوئی فائدہ بھی ہو گا؟ یا ہم یوں ہی خوار ہوں گے؟ " 
  
" اگر میں صبح جلدی اٹھوں تو بہت سے کام کر سکتا ہوں..... سب سے بڑھ کر اپنی امی کی ڈانٹ سے بچ جاؤں گا.. 

  ہر کام کرنے کی وجہ ہوتی ہے, اگر آپ کے پاس وجہ نہیں ہے نا تو آپکو پڑھائی بورنگ لگتی ہے, وجہ ہو تو بورنگ ترین سبجیکٹ بھی ہم ہضم کر جاتے ہیں. تو کیا ہماری اس عادت کی بھی کوئی وجہ ہے ......یا نہیں.... 

"سکندر اعظم نے پوری دنیا فتح کی تھی. " 

" واپس آیا تو ایک درویش نے کہا سکندر تم نے کچھ نہیں کیا زندگی میں, سکندر حیران ہوا کہ میں دنیا فتح کر آیا ہوں اور آپ کہتے ہیں میں نے کچھ نہیں کیا؟ تو درویش بولا سکندر تم میرے غلام کے بھی غلام ہو."  
" درویش نے کہا, نفس میرا غلام ہے اور تم نفس کے غلام ہو. "  
" مطلب یہ کہ سکندر نے چاہے پوری دنیا فتح کر لی پر اصل جنگ تو انسان کی خود سے ہوتی ہے. اگر وہ خود سے ہی نہیں جیت پاتا تو اس دنیا کا کیا کرنا؟ جب ہمارا خود پر ہی بس نہیں چلتا تو دوسروں پر معتبر بن کر کیا کرنا؟ " 
ہم کہتے ہیں  عادت چھوڑنا آسان نہیں ہے... 
" تو کیا ! دنیا جیتنا آسان تھا؟  

. ہم کہتے ہیں کہ ہم یہ کام کریں گے مگر کل سے... Decision کا لفظ cease سے ہے مطلب ختم. پیچھے جو ہے اسے ہم اسی لمحے ختم کرتے ہیں. آخری بار, پہلی بار وغیرہ کچھ نہیں ہوتا۔

Comments