Posts

Showing posts with the label Quotes

دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو

Image
 دل جو ہے آگ لگا دوں اس کو  اور پھر خود ہی ہوا دوں اس کو  جو بھی ہے اس کو گنوا بیٹھا ہے  میں بھلا کیسے گنوا دوں اس کو  تجھ گماں پر جو عمارت کی تھی  سوچتا ہوں کہ میں ڈھا دوں اس کو  جسم میں آگ لگا دوں اس کے  اور پھر خود ہی بجھا دوں اس کو  ہجر کی نذر تو دینی ہے اسے  سوچتا ہوں کہ بھلا دوں اس کو  جو نہیں ہے مرے دل کی دنیا  کیوں نہ میں جونؔ مٹا دوں اس کو  جون ایلیاء

کیا نزاکت ہے کہ عارض ان کے نیلے پڑ گئے ہم

Image
  کیا نزاکت ہے کہ عارض ان کے نیلے پڑ گئے ہم نے تو بوسہ لیا تھا خواب میں تصویر کا