کیا ہم آزاد ہیں



پچھلے کئی دنوں سے کچھ لوگ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب سوال اٹھا رہے ہیں

کیا ہم آزاد ہیں؟کیا یہ آزادی ہے؟
ان سے پوچھنا یہ تھا کہ 47 کے بعد اج آپ کو پہلی بار یہ کیوں محسوس ہوا کہ ہم آزاد نہیں ہیں۔ کسی ایک پارٹی یا شخص کو سامنے رکھ کر آپ الله_تعالیٰ کی دی ہوئی اتنی بڑی نعمت کا انکار کر رہے ہیں مانا کہ کے ملک موجودہ حالات بہتر نہیں ہیں، لیکن پھر ناامید نہیں ہونا چاہئے۔ آج کے دن زرا ایک نظر آزادی کی تاریخ پر ڈالیں کہ ہمارے اجداد نے اس وطن کے لئے کتنی قربانیاں دی تھیں اور آج ہم اسی آزادی کے ہی منکر بن بیٹھے افسوس!

خدارا! شخصیت پسندی سے باہر نکلیں، سیاسی کھٹ پتلیوں کے سحر سے نکل کر ملک کے بقا کی فکر کریں، خدا نخواستہ یہ آزادی بھی ہاتھ سے جاتی رہی تو پھر سوچیں ہمارا اور ہماری نسلوں کا کیا بنے گا اگر پھر بھی کسی کو اپنے آزاد ہونے میں شک ہے تو ذرا ایک دن فلسطین یا کشمیر میں جا کر گزاریں آپ کو لگ پتہ جاے گا کہ آزادی ہوتی کیا ہے؟ معزرت کے ساتھ 🙏
وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے 
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے.

کیا ہم آزاد ہیں


آج سے 73 سال پہلے ہمارے بزرگوں نے ہمیں جس غلامی سے آزاد کروایا، اپنا خون پانی کی طرح بہایا، بہنوں نے اپنی عصمتوں کی قربانی دی لیکن افسوس صد افسوس ہم آج بھی اسی غلامی کے زیر اثر ہیں۔ہم نے ملک تو آزاد کروالیا، خطہ زمین تو حاصل کرلیا لیکن ذہنی وثقافتی طور پر ہم ابھی بھی اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم بظاہر آزاد ہیں لیکن 73 سال بعد بھی ہم ان دیکھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ہمارے بزرگوں نے تہذیب اسلام، تمدن اسلام، کلمہ حق اور تعلیم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ رکھنے کے لیے، جس معاشرے کے قیام کے لیے اتنی جہدوجہد کی، اپنی نسلوں کی قربانی دی۔ان قربانیوں اور جہدوجہد کو ہم نئی نسل اپنے ہاتھوں سے اس کو نہ صرف ضائع کررہے ہیں بلکہ دشمنوں کی مدد کررہے ہیں کہ وہ ہم سے ہماری پہچان، ہماری آزادی ہم سے چھین لیں۔ہمارے دشمن یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ کبھی بھی میدان جنگ مسلمانوں سے نہیں جیت سکتے ان کو میدان جنگ میں جیتنے کے لیے اس کو سب سے پہلے ہماری اسلامی اصلاحات کو مارنا ہے جس کے لیے انہوں نے ہماری نئی نسل کے ذہنوں میں یہ بات بٹھا دی کہ اسلام ایک ظالمانہ نظام رکھتا ہے اور آزادی ہر ایک کا حق ہے۔ اس کے لیے سوچنے کا نظریہ بدلنا شروع کر دیا، ایسی ایسی ایجادات کردیں کہ ہماری نئی نسل دین کو اپنے نئے نظریہ سے بدلنے لگ گئی۔ لڑکیوں کے دماغ میں بٹھا دیا اور لڑکیوں نے کہنا شروع کر دیا کہ پردہ نظر کا ہوتا ہے۔ اس جملے نے آدھی امت مسلمہ کی لڑکیوں کو برہنہ کر دیا۔ سب کی اپنی ذاتی زندگی ہے اس سوچ نے امت مسلمہ کے باپ بھائیوں کو بے غیرت کردیا۔ آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہم آزاد ہوتے ہوئے بھی آزاد نہیں ہیں، زنجیریں نہیں ہیں لیکن پھر بھی ان دیکھی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ دشمن نے ہمیں ہماری ذہنی صلاحیتوں، ہماری سوچوں کو جکڑا ہوا ہے اور ہم کٹھ پتلیوں کی طرح ان کے اشاروں پر اپنی مرضی سے ناچ رہیں ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں۔ بس ہمیں تو ہمارے مذہب اور روایات نے جکڑا ہوا ہے۔

آزادی کا اسلامی تصور (کیا ہم آزاد ہیں)

آزادی کا اسلامی تصور یہ ہے کہ انسان پر صرف اس کے رب کا حکم چلے اور وہ انسانوں کی غلامی (اطاعت و بندگی)سے نکل کر صرف اللہ کا بندہ بن جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :] ِنِ الْحُکْمُ ِلاَّ لِلّہِ[ (الانعام ٥٧) ''حکم تو صرف اللہ ہی کا ہے ۔''صرف اسی کو یہ حق ہے کہ جیسا چاہے حکم دے]ِنَّ اللّہَ یَحْکُمُ مَا یُرِیْد[ (المائدہ:١)''اللہ جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔'' اس کے حکم کی اطاعت فرض ہے اس لیے کہ انسان کی تخلیق کا مقصد ہی اللہ کی بندگی(غلامی) کرنا ہے :]وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالِْنسَ ِلَّا لِیَعْبُدُون[(الذاریت ٥٦) ''اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔''انسان صرف اللہ کا بندہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی بندگی کے لیئے پیدا کیا ہے ،وہ کسی مخلوق کا بندہ نہیں۔کسی انسان ،قبر،،شجرو حجر کو انسانوں پر حاکمیت مطلقہ حاصل نہیں،حتی کہ انبیاء علیھم السلام کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں سے اپنی بندگی کروائیں :]مَا کَانَ لِبَشَرٍ أَن یُؤْتِیَہُ اللّہُ الْکِتَابَ وَالْحُکْمَ وَالنُّبُوَّةَ ثُمَّ یَقُولَ لِلنَّاسِ کُونُواْ عِبَاداً لِّیْ مِن دُونِ اللّہِ وَلَکِن کُونُواْ رَبَّانِیِّیْنَ بِمَا کُنتُمْ تُعَلِّمُونَ الْکِتَابَ وَبِمَا کُنتُمْ تَدْرُسُونَ[(آل عمران:٧٩)''کسی شخص کا یہ حق نہیں کہ جسے اللہ تعالیٰ کتاب و حکمت اور نبوت عطا کرے ،پھر وہ لوگوں سے یہ کہے اللہ کو چھوڑ کر میرے بندے بن جائو،بلکہ تم اللہ والے بن جائو کیونکہ جو کتاب تم لوگ ان کو سکھلاتے ہو اور خود بھی پڑھتے ہو (اس کی تعلیم کا یہی تقاضا ہے)۔''رسول اللہ ۖ اللہ تعالیٰ کے احکامات تک پہنچنے کا ذریعہ ہیں ،ان کی اطاعت اللہ تعالیٰ ہی کی اطاعت ہے۔]وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ ِلاَّ لِیُطَاعَ بِِذْنِ اللّہِ[(النساء ٦٤)''اور ہم نے جو رسول بھی بھیجا ہے،صرف اس لیے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔''اس لیئے نبی کی حیثیت سے وہ جو حکم دیںاس پر چون و چرا کرنے کا کسی کو حق نہیں:]فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُونَ حَتَّیَ یُحَکِّمُوکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْْنَہُمْ ثُمَّ لاَ یَجِدُواْ فِیْ أَنفُسِہِمْ حَرَجاً مِّمَّا قَضَیْْتَ وَیُسَلِّمُواْ تَسْلِیْماً۔(النساء ٦٥)'' تمہارے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک اپنے تنازعات میں آپ کو حکم تسلیم نہ کریں پھر آپ جو فیصلہ کریں اس کے متعلق اپنے دلوں میں گھٹن بھی محسوس نہ کریں اور اس فیصلہ پر پوری طرح سر تسلیم خم نہ کر دیں۔''اسلام کا مطالبہ ہے کہ انسان نہ خواہشات نفس کا بندہ ہو اور نہ ہی اپنی یا غیر ملکی قوم کی حاکمیت کا پھندا اس کی گردن میں باقی ہو بلکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی گردن سے غیر اللہ کی اطاعت کا قلادہ اتار پھینکا اور بتا دیا کہ جو لوگ اپنے مولویوں ،پیر فقیروں،پنڈتوں اور دنیاوی حکمرانوں کو حلال وحرام کرنے کا اختیار دیتے ہوئے ان کی غیر مشروط اطاعت ( غلامی) کرتے ہیں، وہ حقیقت میں انہیں اللہ کی بجائے رب بناتے ہیں ۔]اتَّخَذُواْ أَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ أَرْبَاباً مِّن دُونِ اللّہِ وَالْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ وَمَا أُمِرُواْ ِلاَّ لِیَعْبُدُواْ ِلَہاً وَاحِداً لاَّ ِلَہَ ِلاَّ ہُوَ سُبْحَانَہُ عَمَّا یُشْرِکُونَ[(التوبہ ٣١)''انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کو اللہ کے سوا اپنا رب بنا لیا اور مسیح ابن مریم کو بھی حالانکہ انہیں حکم یہ دیا گیا تھا کہ ایک اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں ،جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں اللہ تعالیٰ ان چیزوں سے پاک ہے جو وہ شریک ٹھہراتے ہیں۔''

دوسرے الفاظ میں یوں کہیے کہ اسلام کے نزدیک ہر معاملے کو چاہے سیاست ہو، معیشت ہو،ثقافت ہو یا معاشرت ہو غیر اللہ کی غلامی سے آزاد کر کے اللہ رب العالمین کے سپرد کرنا ہی اصل آزادی ہے ۔ یہ آزادی ہر فرد اور ہر قوم کا پیدائشی حق ہے ۔یہی بات یوسف علیہ السلام نے جیل کے ساتھیوں سے یوں فرمائی:]یَا صَاحِبَیِ السِّجْنِ أَأَرْبَاب مُّتَفَرِّقُونَ خَیْْر أَمِ اللّہُ الْوَاحِدُ الْقَہَّارُ٭مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِہِ ِلاَّ أَسْمَاء سَمَّیْْتُمُوہَا أَنتُمْ وَآبَآؤُکُم مَّا أَنزَلَ اللّہُ بِہَا مِن سُلْطَانٍ ِنِ الْحُکْمُ ِلاَّ لِلّہِ أَمَرَ أَلاَّ تَعْبُدُواْ ِلاَّ ِیَّاہُ ذَلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُونَ[(یوسف:٤٠،٣٩)
''اے میرے قید کے ساتھیو!بھلا کئی جداجدا آقا اچھے یا (ایک ) اللہ یکتا و غالب ؟اللہ کے سوا جنہیں تم پوجتے ہو وہ تو ایسے نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آباء و اجداد نے رکھ لئے ہیں ان کے لئے اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ اللہ کے سوا یہاں کسی کی فرماں روائی نہیں اس نے یہی حکم دیا ہے کہ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کرو یہی دین حق ہے لیکن اکثر لوگ یہ باتیں نہیں جانتے۔''

البتہ اسلام انسانوں کی آزادی کی حدود مقرر کرتا ہے ،ان مقرر کردہ حدود کی پاپندی آزادی کے منافی نہیں،اپنی حدود میں رہتے ہوئے ہر چیز کو بڑھنے پھولنے کی اجازت ہے لیکن اگر تمام حدوں کو پھلانگ کر اپنی مرضی کی جائے تو تباہی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا ۔اسلام آزادی کے نام پر روشن خیالی ، بے حیائی اور بے غیرتی پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا۔بلکہ ہر ممکن طریقے سے اسے روکتا ہے۔کیونکہ ایسی آزادی انسانیت کو ہلاک کر دیتی ہے ۔

رسول اللہ ۖ نے فرمایا :اللہ کی حدود میں سستی کرنے اور انہیں توڑنے والوں کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے ،جو ایک کشتی(بحری جہاز) پر سوار ہوتے ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے اپنی اپنی جگہ متعین کر لیتے ہیں ،کچھ لوگ کشتی کے نچلے حصہ میں اور کچھ اوپر والے حصہ میں چلے جاتے ہیں وہ لوگ جو نچلے حصے میں ہیںوہ پانی لے کراوپر والوں کے پاس سے گزرتے ہیں،تو انہیں اس کی تکلیف ہوتی ہے (جس کی بنا پر اوپر والے نیچے والوں کو اوپر آنے سے روک دیتے ہیں)جس پر نیچے والے کلہاڑا لے کر کشتی میں سوراخ کرنا چاہتے ہیں تاکہ سمندر کا پانی حاصل کر لیں۔اوپر والے کہتے ہیںکہ تم کیا کر رہے ہو، وہ جواب دیتے ہیں کہ تمہیں ہمارے آنے سے تکلیف ہوتی ہے اور پانی کی ہمیں بھی ضرورت ہے ۔(اس لیئے ہم کشتی کی تہہ میں سوراخ کر رہے ہیں )اگر وہ ان کا ہاتھ روک لیں تو انہیں بھی بچائیں گے اور خود بھی بچ جائیں گے اور اگر انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں گے تو انہیں ہلاک کر ڈالیں گے اور خوب بھی ہلاک ہو جائیں گے۔(صحیح بخاری)

کیا ہم آزاد ہیں؟

تحریک قیام پاکستان کے وقت مطلب پرست سیاست دانوں اور دین سے جاہل قوم پرست علماء نے عوام کے دینی جذبہ کو استعمال کیا اور اپنے سیا سی مقاصد کے لئے ان کو ایک غلامی سے دوسری غلامی کی طرف دھکیل دیابجائے اس کے کہ اسلام کے بنیادی تصورات اور مفہومات میں جو انحراف آیا اس کی اصلاح کرتے۔ کام کا اغاز اس بات سے کرتے کہ لا الہٰ الا اللہ محمد رسول اللہ کا مفہوم کیا ہے ؟ اس کے تقاضے کیا ہیں ؟نواقض اسلام کون سے ہیں ؟کلمہ کی شروط کیا ہیں؟ مگر افسوس! ایسا نہ ہوا ، لوگوں کو اکھٹاکرنے کے لیئے ان میں مؤثر پروگراموں اور جذباتی تقاریر کے ذریعے ولولہ اور جوش پیدا کیا گیا تاکہ ایک دفعہ اقتدار پر قبضہ کیا جائے ۔
اور نعرہ یہ دیا گیا کہ … پاکستان کا مطلب کیا … لا الہٰ الا اللہ… بھٹو کے خلاف اٹھنے والی تحریک میں لوگوں نے نظام مصطفی کے قیام کا نعرہ لگایا۔

اسلام کے بنیادی تصورات کی اصلاح اس لیئے بھی نہیں کروائی گئی کہ ہر قسم کے نظریات کے لوگ ہمارے ساتھ شامل رہیں اور ایسا کرنے کے لیئے ہر قسم کے منحرف نظریات کے حاملین کو اکابرین کی صف میں جگہ دی گئی ۔عوام کو اکھٹا کرنے او ر انہیں قافلے میں لے کر چلنے سے اسلام کے اساسی مسئلہ لا الٰہ الا اللہ کے مفہوم کی عوامی تعبیر پر ان تحریکوں اور ان کے بعد ان کے ذریعے حاصل ہونے والے جزوی مقاصد سے مہر ثبت ہوگئی۔

اس سرزمین کے حصول کے لیے جو قربانیاں دی گئیں وہ بھی بغیر سوچے سمجھے دی گئیں…پاکستان کا مطلب کیا …لا الہٰ الا اللہ۔اگر یہی مطلب تھا تو جو لا الہٰ الا اللہ کو نہیں مانتے تھے …یعنی جنہوں نے کلمہ پڑھنے کے بعد مرزا قادیانی کو نبی مان لیا'یا کلمہ پڑھنے کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو مشکل کشا اور حاجت روا مان کر یا علی مدد کے نعرے لگائے یا کلمہ پڑھنے کے باوجود رسول اللہ ۖ کو اللہ کے نور کا ٹکڑا مانا… وہ کیسے اس تحریک لا الہٰ الا اللہ میں شامل ہو گئے؟ ! گویا تحریک چلانے والوں کو بھی لا الہٰ الا اللہ کا مطلب معلوم نہ تھا۔بس لوگوں کو جذباتی کر کے کلمہ کے مفہوم کا شعور پیدا کیے بغیر یہ ملک لے لیا…نتیجہ کیا نکلا ملک تو مل گیا پر'' اسلام ''نہ آیا۔

اس وقت سید ابوالاعلی مودودی اور ان کے رفقا نے بہت اچھے انداز میں اس تحریک کا رد کرتے ہوئے فرمایا:
''ایک قوم کے تمام افراد کو محض اس وجہ سے کہ وہ نسلاً مسلمان ہیں حقیقی مسلمان فرض کرلینا اور یہ اُمید رکھنا کہ ان کے اجتماع سے جو کام بھی ہوگاــــ اسلامی اصولوں ہی پر ہوگا پہلی اور بنیادی غلطی ہے۔ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں اور نہ ہی ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آ رہا ہے۔ اس لیے یہ مسلمان ہیں نہ انہوں نے حق کو حق جان کر قبول کیا اور نہ باطل کو باطل جان کر ترک کیا ہے۔ اُنکی اکثریت رائے کے ہاتھ میں باگیں دے کر اگر کوئی شخص یہ اُمید رکھتا ہے کہ گاڑی اسلام کے راستے پر چلے گی تو اس کی خوش فہمی قابل داد ہے۔'' (تحریک آزادی ہند اور مسلمان حصہ دوم ص 140)
''پس جو لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریت کے علاقے ہندو اکثریت کے تسلط سے آزاد ہو جائیں اور یہاں جمہوری نظام قائم ہو جائے تو اس طرح حکومت اِلٰہیہ قائم ہوجائے گی ان کا گمان غلط ہے ۔ دراصل اس نتیجے میں جو کچھ حاصل ہوگا وہ صرف مسلمانوں کی کافرانہ حکومت ہوگی۔ اس کا نام حکومت الٰہیہ رکھنا اس پاک نام کو ذلیل کرنا ہے۔'' (تحریک آزادی ہند اور مسلمان ص142)

''مسلمان ہونے کی حیثیت میں میرے لیے اس مسئلہ میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ ہندوستان میں جہاں مسلم کثیرالتعداد ہیں وہاں ان کی حکومت قائم ہو جائے میرے نزدیک جو سوال سب سے اقدم ہے وہ یہ ہے کہ آپ کے اس پاکستان میں نظام حکومت کی اساس اﷲ کی حاکمیت پر رکھی جائے گی یا مغربی نظریہ جمہوریت کے مطابق عوام کی حاکمیت پر؟ اگر پہلی صورت ہے تو یقینا یہ پاکستان ہوگا ورنہ بصورت دیگر یہ ویسا ہی ''ناپاکستان'' ہوگا جیسا ملک کا وہ حصہ جہاں آپ کی اسکیم کے مطابق غیر مسلم حکومت کریں گے۔ بلکہ اﷲ کی نگاہ میں یہ اس سے زیادہ ناپاک ، اس سے زیادہ مبغوض و ملعون ہوگا کیونکہ یہاں اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے وہ کام کریں گے جو غیر مسلم کرتے ہیں۔ اگر میں اس بات پر خوش ہوں کہ یہاں رام داس کی بجائے عبداﷲ خدائی کے منصب پر بیٹھے گا تو یہ اسلام نہیں ہے۔ بلکہ نرا نیشنلزم ہے اور یہ مسلم نیشنلزم بھی اﷲ کی شریعت میں اتنا ہی ملعون ہے جتنا ہندوستانی نیشنلزم۔ مسلمان ہونے کی حیثیت سے میری نگاہ میں اس سوال کی بھی کوئی اہمیت نہیں کہ ہندوستان ایک ملک رہے یا دس ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے تمام روئے زمین ایک ملک ہے۔ انسان نے اس کو ہزاروں حصوں میں تقسیم کررکھا ہے۔ یہ اب تک کی تقسیم اگر جائز تھی تو آئندہ مزید تقسیم ہو جائے تو کیا بگڑ جائے گا۔ یہ کونسا ایسا بڑا مسئلہ ہے جس پر مسلمان ایک لمحہ کے لئے بھی غور و فکر میں اپنا وقت ضائع کریں؟

مسلمان کو تو صرف اس چیز سے بحث ہے کہ یہاں انسان کا سر اﷲ کے حکم کے آگے جھکتا ہے یا حُکمُ النَّاسِ کے آگے۔ اگر اﷲ کے حکم کے آگے جھکتا ہے تب تو اسے اور زیادہ وسیع کیجئے ہمالیہ کی دیوار کو بیچ میں سے ہٹائیے۔ سمندر کو بھی نظر انداز کردیجئے تاکہ ایشیا، افریقہ اور امریکہ سب ہندوستان میں شامل ہوسکیں اور اگر یہ حُکمُ النَّاسِکے آگے جھکتا ہے تو جہنم میں جائے ہندوستان اور اس کی خاک کا پرستار۔ مجھے اس سے کیا دلچسپی کہ یہ ایک ملک رہے یا دس ہزار ٹکڑوں میں بٹ جائے۔ اس بت کے ٹوٹنے پر تڑپے وہ جو اسے معبود سمجھتا ہو مجھے تو اگر کہیں ایک مربع میل کا رقبہ بھی مل جائے جس میں انسان پر اﷲ کے سوا کسی اور کی حاکمیت نہ ہو تو میں اس کے ایک ذرہ خاک کو ہندوستان بھر سے زیادہ قیمتی سمجھوں گا۔(تحریک آزادی ہند)

اور عملا بھی ایسا ہی ہوا ١٩٤٧ میں لوگوں نے پاکستان کو ہندو کے تسلط سے آزاد کروا کر سیاسی،معاشرتی،معاشی ،تقافتی اور ذہنی طور پر اہل مغرب کی غلامی اختیار کرلی۔

یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ آج جس سرزمین سے محبت کے اظہار میں آزادی کا جشن منایا جاتا ہے ۔ جشن آزادی مناتے ہوئے بانی پاکستان کے مزار پر پاک بحریہ کے چاق و چابند دستے پریڈ کے بعد قومی ترانہ اور سلامی پیش کرتے ہیںاور ایک پروقار تقریب کے دوران نیول اکیڈمی کی جانب سے بانی پاکستان کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شرکیہ افعال کے مرتکب ہوتے ہیں ۔اور بچوں کی ایک بڑی تعداد جشن آزادی منانے کیلئے اپنے والدین کے ساتھ مزار پر جذبہ حب الوطنی سے سرشار جوشیلے انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے ۔جھنڈے ،جھنڈیاں ،سٹیکر اور بیج لگائے جاتے ہیں ،14 اگت والے دن وطن کی محبت میں سرشار ترانے گائے جاتے ہیں۔پاکستانی نوجوان نسل حب الوطنی کے اظہار میں موٹرسائیکلز کی سائنلنسر کی بانسریاں نکلوا کر' ون ویلنگ' کرتے ہوئے جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو جاتے ہیں۔گانے اونچی آواز میں لگا کر لڑکے سڑکوں پر نکل آتے ہیں ،کانسرٹز منعقد ہوتی ہیں ،نئی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں۔

یہ سب غیر اسلامی حرکتیں کر کے ہم سمجھتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں ۔جبکہ یہ سر زمین آزادی کے اسلامی تصور کو چھوڑ کر مغربی لبرزم کے تصور آزادی کو اپنا چکی ہے کہ:''انسان ہر قید و شرط سے آزاد ہو ،اس کے سامنے کہیں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور جو اس کے جی میں آئے کرے۔بس اتنا ہے کہ کسی بھی انسان کی آزادی سے دوسرے کی آزادی کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور اس سے دوسروں کے مفادات خطرے میں نہیں پڑنے چاہئیں۔ ''

چنانچہ مغربی تصور آزادی کو اپنانے کی وجہ سے آج ہمارے ملک میں اسلام نافذ نہیں۔ذرا بتائیے کہ
۔جس سرزمین پر نہ تواللہ کا دین نافذ ہو 'اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کی حدود قائم ہوں ' جس سرزمین پر شرک کے اڈے یعنی مزارات قائم ہوں 'مزارات کی دیکھ بھال کے لیے حکومت نے محکمہ اوقاف قائم کر رکھا ہو جس کا وزیر پاکپتن کا بہشتی دروازہ کھولتا ہو'تاکہ لوگ وہاں سے گزر کر بہشتی بن جائیں!!
۔اور جس سرزمین پر کبھی شیعہ اور سیکولر حکومت کریں'مرزائی وزیر بنائے جائیں 'تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایسی حکومتیں اسلامی نہیں بلکہ کفار کی حکومتیں ہیں ۔یہ حکومتیں اللہ کے دین کی بجائے انگریز کا قانون نافذ کرتی ہیں ۔اور سرزمین پر سود کی بڑی بڑی عمارات پر مسلم بنک کا لیبل ہے…گویا انہوں نے سود کا حلال ہی کر لیا۔اور جس سرزمین پر فحاشی کے اڈوں سینماگھر اور ویڈیوسنٹرز کو قانونی تحفظ حاصل ہو اور فلم بھی ایک انڈسٹری یعنی صنعت ہو …جیسے کپڑے بنانے کی انڈسٹری'یعنی لوگوںکا جائز کاروبار ہو۔
۔جس سر زمین پر قانون وہ ہے جسے اسمبلی کی اکثریت پاس کرے۔ شریعت بھی اگر ملک کا قانون بننا چاہتی ہو تو اسے شریعت بل کی شکل میں ایوان کے اندر پیش کرنا ہو گا ۔اگر قومی اسمبلی کی اکثریت نے تائید کر دی تو وہ پاس ہو گی۔یعنی مرضی اللہ کی نہیں بلکہ اسمبلی کی اکثریت کی چلتی ہے ۔
۔جس سر زمین پر اسمبلی سے پاس کیے ہوئے(خودساختہ) قانون کے مطابق عدالتیں فیصلہ کرتی ہیں اور اس قانون کو پڑھانے کے لیئے لا کالج Law College موجود ہیں ۔اس قانون کو پڑھانے اور چلانے والوں کو حکومت تنخواہ دیتی ہے۔

جس سر زمین کے حکمرانوں کا اسلام کے بارے میں نظریہ یہ ہو کہ :
1) اسلامی سزائیں وحشیانہ سزائیں ہیں۔
2) سوشلزم ہماری معیشت ہے ۔
3) ایک حکمران نے اپنے دائیں بائیں کتے رکھ کرتصویریں بنوائیں اور کہا کہ میرا آیئڈیل اتاترک ہے ۔
4) ایک اور حکمران نے کہا میں شراب پیتا ہوں، لیکن غریبوں کا خون تو نہیں پیتا۔
ایسی سرزمین سے محبت کے اظہار میں جشن آزادی منانا کیسے درست ہے؟

اقتباس من کتاب
جشن یوم آزادی منانے کا شرعی حکم
حرف مدعا
ڈاکٹر سید شفیق الرحمن​



Comments