ٹائرز کے بارے میں انفارمیشن

ٹائرز کے بارے میں انفارمیشن


🚙 ٹائرز کے بارے میں انفارمیشن🚘

 جو کہ بہت کم لوگوں کو معلوم ھے اس پر غور فرمائیں اور سب کو بتائیں

ٹائر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ھوجاتا ھے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا .

میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا،

"ٹائر فیکٹری سے تیار ھونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ھے"؟

اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها،

"ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ھوتا ھے"؟


ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ھے۔ مگر یہ نہیں ‌جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ھونے والی تاریخ ھے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا بہت ضروری ھے۔ کیونکہ اسکے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ھوتا ھے ,,

جو دورانِ سفر‌ انتہائی خطرناک ثابت ھو سکتا ھے۔


یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چار سال تک ھوتی ھے۔ اب آپ سوچیں گے ٹائر تیار ھونے کی تاریخ کس طرح جان سکتے ہیں؟


یہ ہر ٹائر پر چار ہندسوں کے طور پر لکھی ھوتی ھے۔ پہلے دو ہندسے تیاری کے ھفتے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ آخری دو تیاری کا سال بتاتے ہیں۔

یہ چار ہندسے ٹائر پر الگ لکهے ھوتے ہیں، ان کے ساتھ حروف تہجی شامل نہیں کیئے جاتے۔ یاد رھے کچھ کمپنیاں چار ہندسوں سے پہلے اور بعد میں سٹار کا نشان (*) بهی بناتی ہیں۔


مثال کے طور پر‌ اگر یہ چار ہندسے 4314 ہیں تو ان کا مطلب ہے کہ ٹائر سال 2014 کے 43 ویں ھفتہ یعنی ( نومبر کے تیسرے ہفتے) میں تیار کیا گیا تھا۔ یعنی‌اس ٹائر کی محفوظ میعاد 2018 کے 43 ویں ھفتہ میں ختم ھو جائے گی۔لہذا آپ کو اس تاریخ کے بعد ٹائر بدلنا ھوگا۔


کچھ کمپنیوں کے ٹائر پر تیاری کی تاریخ نہیں بتائی جاتی۔ یہ ایک سنگین جرم ھے مگر چین کے کچھ برانڈز میں عام ھے۔ مینوفیکچرنگ کی تاریخ دیکهے بغیر ٹائر خریدنا ایسا ھی ھے جیسے مدت میعاد دیکهے بغیر ادویات کا استعمال‌ کرنا۔ مگر میرا خیال ھے کہ یہ اس سے بھی بدتر ھے۔ کیونکہ خراب ادویات تو صرف آپ کو تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ٹائر کا پهٹنا گاڑی کے تمام مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتا ھے۔


نوٹ: اب جب آپ یہ جان چکے ہیں تو تهوڑی سی تکلیف کریں، اپنی‌ گاڑی کے پاس جائیں، اور جُهک کر اپنے ٹائر کی تیاری کی تاریخ کو چیک کریں، اور اس کے بعد سے 4 سال تک کی مدت میعاد یاد رکهیں، تاکہ آپ اور آپ کے پیارے ہر سفر میں محفوظ ھوں۔


درخواست: اس تحریر کو صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے پهیلا‌ئیں‌۔ اپنے پیاروں اور انسانوں کے تحفظ کے لیئے ان تک یہ آگاھی ضرور پہنچائیں..

Comments