دریائے ستلج کے بارے میں معلومات
دریائے ستلج تبت کی ایک جھیل راکشاستل سے نکلتاہے اس کی کل لمبائی 1448 کلومیٹر ہے۔
ستلج کو یونانی زبان میں سرخ دریابھی کہاجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا قدیم نام ستادری ہے تبت کے مقامی لوگ اسے دریائے ہاتھی بھی کہتے ہیں دریائے ستلج ہمالیہ کی گھاٹیوں سے گزر کر ہماچل پردیش کی ریاست میں 900 میل تک کے علاقے کو سیراب کرتا ہوا، ضلع ہوشیار پور کے میدانی علاقوں میں آ جاتا ہے۔ یہاں سے ایک بڑی نہر کی شکل میں جنوب مغرب کی طرف بہتا ہوا دریائے بیاس میں گر کر پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور میں پاکستانی علاقہ میں داخل ہوتا ہے اور اوچ شریف سے ہوتا ہوا پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں ضم ہوجاتا ہے یہ مقام بہاولپور سے 62 کلومیٹر مغرب میں ہے۔ دیپالپور کے نزدیک ہیڈ سیلمانکی سے گزرتا ہوا بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع کی زمینوں کو سیراب کرتا ہے۔ نواب بہاولپور نے اپنی ریاست کو زرخیز بنانے کے لیے ستلج ویلی پراجیکٹ کے نام سے چیف انجٸنیر سید ضامن علی حسینی کی سربراھی میں ھیڈ سلیمانکی، ھیڈ اسلام، میلسی ساٸفن اور ھیڈ پنجنند سے نہریں نکالیں، جن کا پانی نہ صرف آباد علاقوں کی زمینوں کو سیراب کر تا بلکہ صحرائے چولستان کے کچھ علاقوں میں فصلیں اگانے میں استعمال ہوتا تھا۔
1960ء کے سندھ طاس معاہدہ کے تحت اس دریا کے پانی پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے دریائے ستلج پر بھاکڑہ ننگل ڈیم تعمیر کیا ہے، جس سے 450,000 کلو واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے اور اس کا پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے دریائے ستلج سے سرہند کینال اور وادیٔ ستلج کے نام سے نہری منصوبے تعمیر کرکے علاقے کو زرخیز بنا دیا ہے۔
اس دریا کے پانی سے بھارتی صوبوں پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں زرعی زمین سیراب کی جاتی ہے۔ دریائے ستلج میں بھارت سے پاکستانی علاقے میں پانی اب صرف سیلاب کی صورت میں داخل ہوتا ہے کیونکہ بھارت اسے Flood Release River کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
1849ء میں سکھوں اور انگریزوں کے درمیان جنگ سے پہلے یہ دریا ایک سرحد کا کام انجام دیتا تھا۔ جلال پور پیر والا کی حدود میں یہ دریاٸے بیاس سے مل کر اوچ شریف اور علی پور کے درمیان پنجنند کے مقام پر دریاٸےراوی، جہلم اور چناب سے مل کر بہتے اور چاچڑاں، کوٹ مٹھن کے قریب یہ اپنے آپ کو عظیم دریاٸے سندھ کے حوالے کر دیتے ھیں اور پھر مہران بن کر ٹھٹھہ کے علاقے میں بحیرہ عرب کا حصہ بن جاتے ھیں۔
.jpeg)
Comments
Post a Comment