اسلام اور عورت کے حقوق
🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌷
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے خطبہ الوداع میں فرمایا:“ تم پر ان (عورتوں ) کا حق یہ ہے کہ تم انہیں مناسب طریقے سے کھانا اور لباس مہیا کرو۔ ”اور اگر شوہر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا یا کنجوس ہے تو بیوی کے لئے جائز ہے کہ وہ شوہر کے پیسوں میں سے اپنی ضرورت کے مطابق رقم نکال لے۔ حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں : حضرت ہند بنت عتبہ ؓ نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ! حضرت ابو سفیان ؓ (شوہر) کنجوس آدمی ہیں، وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتے جو مجھے اور میری اولاد کو کافی ہو، سو اس کے کہ میں ان کی لاعلمی میں ان کے پیسے نکال لوں؟ ، آپﷺ نے فرمایا : تم دستور کے مطابق اتنے پیسے لے جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے کافی ہیں“ ۔ (صحیح البخاری رقم الحدیث : 5364،
واللہ اعلم باالصواب۔ 595

Comments
Post a Comment