موتی مسجد لاہور | یہ خوبصورت مسجد لاہور کے شاہی قلعے کے اندر شیش محل کے قریب واقع ہے
مغل بادشاہ اکبر کے دور میں یہاں ایک چبوترہ تھا جسے اکبر نے تعمیر کروایا تھا ۔اکبر خود مذہبی رسوم کا زیادہ پابند نہ تھا لیکن اس کے دربار میں کچھ ایسے لوگ تھے جن کے لئے بادشاہ اکبر نے 1598 ء میں قلعہ کے دیوان عام کے دائیں جانب ایک چبوترے پر ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کرواٸی۔
اس کے بعد پھر جہانگیر نے اپنے بارہویں سال میں اپنے حرم کی مسلمان خواتین کے لئے اس میں مناسب ترمیم کرواٸی ۔اس کام کا زمہ جہانگیر نے ماہر تعمیرات معمور خان کو سونپا جس کا اصل نام عبدالکریم تھا اس نے اس مسجد کو خوبصورت حالت میں تعمیر کیا
بعدازاں 1645 ء میں شاہ جہاں کر دور اقتدار میں اس مسجد کو نمایاں حیثیت حاصل ہوٸی اس نے اپنے تعمیراتی ذوق کے مطابق اس مسجد کو سنگ مرمر سے چار چاند لگا دیے کیونکہ شاہ جہاں تعمیرات کا بڑا شیداٸی تھا اس نے بہت سی اہم تعمیرات کرواٸیں جو آج بھی پاک و ہند میں اپنی مثال آپ ہیں اور مسلم فن تعمیر یا مغل طرز تعمیر کی عکاس ہیں ۔
اور بادشاہ شاہ جہاں نے ہی اس مسجد کا نام موتی مسجد رکھا ۔
اس مسجد کا صحن کا طول 50 فٹ اور عرض 33 فٹ ہے ۔
یہ قلعہ لاہور کی موتی مسجد فن تعمیر کے لحاظ سے ایک نمونہ اور خوبصورتی کی اعلی مثال ہے
اس کے تینوں گنبد خوبصورت سفید سنگ مرمر کے تراشے ہیں جیسے یہ مسجد دودھ سے نہاٸی ہو
یہ مسجد بھارت کی جامع مسجد جیسی ہے ۔
یاد رہے رنجیت سنگھ نے اس مسجد کہ تقدس کو پامال کیا اور اس مسجد کا نام بد ل کر موتی مندر رکھ دیا ۔
کچھ عرصہ بعد میں اسکو خزانہ رکھنے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ۔پھر اس کے دور اقتدار کے آخری سالوں میں یہاں بھی بارود رکھا جانے لگا ۔
پھر جب برصغیر پاک و ہند انگریز کے زیر تسلط آیا تو 1903 ء میں لارڈ کرزن نے اس مسجد کو براۓ نام مسجد کے طور بحال کر دیا لیکن مسلمانوں کو مسجد کے طور استعمال نہیں کرنے دیا قیام پاکستان تک یہ صرف نمائشی مسجد ہی رہی قیام پاکستان کے بعد اس کی مکمل مرمت کروا کے اسے مسلمانوں کی عبادت کے لیے کھول دیا گیا
آج یہ مسجد مسلم یا مغل فن تعمیر کی عکاسی کرتی شان و شوکت سے کھڑی ہے اور ایک لمبی داستان اپنے دیکھنے والوں کو یاد کرواتی ہے جس نے کٸ دور حکومت دیکھے اور آج خوبصورتی کی مثال بنی ہوٸی ہے

Comments
Post a Comment