ایک ہندو کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے ایسا کیوں

ایک ہندو کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے ایسا کیوں

ایک ہندو کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا ہے ایسا کیوں ۔؟
میں نے اس سے اس سوال کے پیچھے چھپی وجہ پوچھی تو اس نے کچھ یوں ایک روداد سنائی کہ 

میرا نام شیوا سلوم ہے میں ہندوستان میں یو پی کا رہنے والا ہوں ہمارے گاؤں میں چند گھر مسلمانوں کے بھی ہیں مسلمان دنیاوی لحاظ سے تعلیم یافتہ بالکل بھی نہیں ہیں لہذا وہ لوگ بس کھیتی باڑی یا مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مالی حالات بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں ان ہی چند گنے چنے مسلمانوں میں سے ایک بشر نام کا آدمی تھا جس نے اپنی گدھا گاڑی بنا رکھی تھی وہ گدھا گاڑی پر مزدوری کر کے رزق کماتا اور اپنا و اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اس کے علاؤہ صاحب استطاعت لوگوں کو چھوڑ کر باقی لوگوں کے لیے یہ گدھا گاڑی بطور ایمبولینس اور ایمرجنسی سواری بھی استعمال ہوتی تھی بشر نے چہرے پر داڑھی سجا رکھی تھی مگر پورے گاؤں میں وہ واحد شخص تھا جو عید پر بھی مسجد نہیں جاتا تھا میں نے اسے کبھی نماز پڑھتے نہیں دیکھا البتہ ویسے ہر وقت سر پر عمامہ ہاتھ میں تسبیح لئیے رکھتا تھا اس کے ہونٹ ہلتے رہتے تھے جس سے صاف ظاہر تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ ذکر کرنے میں مصروف ہے ۔۔۔۔ 

میں نے ایک دن اس کو اپنے گھر مزدوری کے لیے بلایا تو اس سے مسجد نہ جانے کی وجہ پوچھ لی میری بات سن کر وہ شخص یوں سمجھیں رو پڑا اور کہا شاید اللہ تعالیٰ کو منظور نہیں کہ میں اس کے آگے سجدہ کروں مجھے گردوں کی پرابلم ہے جس کی وجہ سے میرا چھوٹے پیشاب پر قابو نہیں رہتا ہر وقت قطرے نکلتے رہتے ہیں جبکہ مسجد جانے کے لیے بندے اور لباس کا پاک صاف ہونا بہت ضروری ہے یہ بات کرتے ہوئے اس شخص کے چہرے افسوس رنج ملال بے بسی کے سارے نظارے نظر آ رہے تھے خیر اس نے اپنا کام مکمل کیا مزدوری لی اور گھر کو چل دیا ۔۔۔۔۔۔ 

ایک بار رمضان المبارک کا مہینہ تھا ہمارے گاؤں میں ایک بیوہ مسلمان عورت اپنے چار بچوں کے ساتھ رہتی تھی بڑے دو بچے جوانی کی دہلیز پر تھے عورت گھر کے کام کاج کرنے میں مصروف تھی کہ اسے کرنٹ لگا اور وہ چل بسی اس کی موت کے بعد پتہ چلا کہ اس کے گھر تو سحری میں کھانے تک کو کچھ نہیں تھا کفن دفن اور قبر وغیرہ کے لئیے اخراجات کہاں سے آئیں گے تمام مسلمانوں نے حتی المقدور کوشش کی اور چندہ جمع کیا مگر وہ پیسے بمشکل قبرستان کی کمیٹی سے قبر خریدنے کے بن سکے کفن وغیرہ خریدنے کے لیے اب بھی مزید پیسوں کی ضرورت تھی اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بشر نے اپنی گدھا گاڑی بیچ دی اس گدھا گاڑی سے مرحوم مسلمان عورت کے کفن دفن کا انتظام کیا اور باقی پیسوں سے ہاتھ سے چلنے والی دو ریڑھیاں خرید کر ایک پر خود پھل فروٹ لگا لیا جبکہ دوسرے پر ان یتیم مسلمان بچوں جن کے والدین گزر چکے تھے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں تھا ان میں سے بڑے بچے کو سبزی لگا کر دے دی سارا دن اس لڑکے کو ساتھ ملا کر مزدوری کرتا شام کو دونوں اتنا کما لیتے کہ دونوں کے گھر روٹی بن جاتی میں نے بشر سے پوچھا تھا کہ تمہارا اچھا بھلا گدھا گاڑی کا کام چل رہا تھا تم نے محض ایک مردہ عورت کا تن ڈھانپنے کی خاطر وہ کیوں بیچ دی ؟ اب کتنی مشقت کے بعد تمہارے گھر دو وقت کی روٹی بنتی ہے جبکہ پہلے پہل تم ایک آدھا پھیرا کر لیتے تھے تو تمہارا گزارا ہو جاتا تھا
میری بات سن کر وہ مسکرایا تھا مگر اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے تھے اس نے کہا تھا کہ امت مسلمہ کی اس بیٹی کا کفن میری گدھا گاڑی اور میرے گھر والوں کی پیٹ پوجا سے کہیں زیادہ ضروری تھا لہذا میں نے وہ ہی کیا اور میرے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ رمضان میں کیا گیا اچھے عمل کا اجر کہیں گنا زیادہ ملتا ہے اس لئیے اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اللہ تعالیٰ میرے لئیے کوئی بہتر سبب پیدا کر دیں گے بشر کے جواب سے میں اتنا متاثر ہوا کہ مزید کوئی سوال نہ کر سکا اور پھر میں نے اپنی آنکھوں سے حالات بدلتے دیکھے ۔۔۔۔ 

میں نے دیکھا کہ ریڑھی بان بشر نے اسی یتیم بچے کے ساتھ مل کر ایک دوکان کرائے پر لی اس دوکان میں سبزی و پھل فروٹ لگائے کچھ ہی سالوں میں وہ دوکان انہوں نے خرید لی اور پھر ہر سال ایک دوکان میں اضافہ ہوتا گیا جوں جوں بشر کے کاروبار میں اضافہ ہوتا گیا توں توں مسلمانوں کے حالات بھی بہتر ہوتے گئیے یہاں تک ہمارے قریبی شہر کی سبز منڈی پر پھل فروٹ کے بڑے تاجر مسلمان بن گئیے تمام مسلمان باروزگار تھے اور ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے میں نے دیکھا کہ وہ ہی مسلمان جو سارے مل کر بھی ایک عورت کے لئے کفن نہیں خرید سکے تھے آج جب بشر فوت ہوا قبرستان کی کمیٹی کے پاس کئی غریب مسلمانوں کی قبروں کے لئیے ایڈوانس پیسے جمع تھے کئی لوگوں کے کفن کے لئیے رقم موجود تھی یقیناً بشر کی موت کے بعد ہمارے گاؤں سے کبھی امت مسلمہ کی کوئی بیٹی بغیر کفن کے قبر میں نہیں اترے گی اور نہ ہی کفن کی خاطر در در پر جانا پڑے گا ۔۔۔۔ 

بشر کے بدلتے حالات دیکھ کر میں نے ایک ہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ایمان کا رشتہ خون کے رشتے سے بڑھ کر ہوتا مگر کیوں اس بات کا جواب نہیں مل پایا 
جب شیوا سلوم نے اپنی بات مکمل کر لی تو میں نے اس کے سوال کے جواب میں اس کو بتایا کہ یہ تعلیمات میرا مذہب دیتا ہے  

اختتام


Comments