Posts

جوڑوں کے درد میں کمی لانے والے 16 عام طریقے

Image
  عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد  لوگوں  کو اپنا شکار بنالیتا ہے کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں ؟ اگر ہاں تو آپ تنہا نہیں درحقیقت عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں اکثر افراد اس تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں۔ درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔ درحقیقت کچھ غذائیں، ورزشیں اور گھریلو اشیاءآپ کے جوڑوں کے درد میں قدرتی طریقے سے نمایاں کمی لاسکتے ہیں جس کی طبی سائنس نے بھی تائید کی ہے۔ ادرک سے بنی چائے سے لطف لینا متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ادرک کے اندر ایسی خاصیت ہوتی ہے جو جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کا اثر بڑھا دیتی ہے۔ مگر ادویات کے بغیر بھی یہ کافی مفید ثابت ہوتی ہے، اس کے لیے ادرک کو پیس کر سفوف کی شکل میں استعمال کریں یا اس کے باریک ٹکڑے کرکے اسے چائے کے لیے ابالے جانے والے پانی میں 15 منٹ تک ڈبو کر رکھیں، اس کا مستقل استعمال جوڑوں کے درد میں کمی لانے کے لیے بہترین ...

جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کے اسباب

Image
سوجن ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے. پھولا ہوا چہرہ، ہاتھ اور ٹانگیں مضر صحت نظر آتی ہیں اور یہ حالت انسان کو کافی بے چین بھی کرتی ہیں۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے، جس میں آپ کو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے اور بنیادی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسے نمک کا کم استعمال کرنا لیکن کچھ اضافی تجاویز بھی ہیں جو آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ انسانی جسم کی گردش کا نظام شریانوں اور رگوں کا ایک جال ہے جو ہمارے ہر خلیات کو خون اور غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ گردش کرنے والا خون بہت سے اہم کام انجام دیتا ہے اور خون کے سرخ خلیات، خون کے سفید خلیات، پلیٹلیٹس اور پلازما یا سیرم نامی ایک بے رنگ جزو سے بنا ہوتا ہے۔ سوجن یا ایڈیما صرف ایک بنیادی حالت کی علامت ہے، جب ایسی حالت کی شناخت اور علاج کیا جائے گا تو سوجن قدرتی طور پر خود ہی کم ہوجائے گی اس دوران کچھ گھریلو علاج ہیں جو مدد کر سکتے ہیں۔ 🪀 ۔1 دن میں ایک چمچ سے زیادہ چینی نہ لیں  ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے بلڈ شوگر کو معمول کی سطح پر رکھنے کے لئے چینی کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اضافی گلوکوز آپ کے چہرے اور آنکھوں کی سوجنے کا سبب بنتا ہے۔ اصل میں ہمارے جسم کو ایک...

میچیورٹی کسے کہتے ہیں

Image
  میچیورٹی کسے کہتے ہیں؟ میچیورٹی کیا ہے؟ میچیورٹی کسی انسان میں کس وقت آتی ہے؟ ‏میچورٹی کا ایک لیول یہ ہوتا ہے کہ آپ وضاحت دینا چھوڑ دیتے ہیں اور خاموش ہوجاتے ہیں، بحث نہیں کرتے اگر کوئی آپکو برا بھلا بھی کہہ دے تو یہ کہہ کر مسکرا کر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ " Yes I'm " اسکا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ سچ میں ویسے ہی ہوتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ وہ بات آپکے لیے اہمیت ہی نہیں رکھتی۔ یاد رکھیں۔۔ گاڑی کے پیچھے کچھ فاصلے تک ہی کتا بھونکتا اور دوڑتا رہتا ہے،  نہ ہی کتا آپ سے گاڑی چھیننا چاہتا ہے نہ گاڑی میں بیٹھنا چاہتا ہے  اور نہ ہی اسے گاڑی چلانی آتی ہے ( آپ میں سے اکثر نے یہ تجربہ کیا ہوگا کہ کتے سے پیچھا چھڑانے کے لیے جیسے ہی آپ نے گاڑی روکی تو کتا فوراً پیچھے کی جانب بھاگ جاتا ہے مگر کتے کو بھگانے کے لیے آپ کو گاڑی روک کر چند لمحے اپنا وقت ضائع کرنا پڑتا ہے ) کچھ لوگ گاڑی نہیں روکتے انہیں معلوم ہے کہ خوامخواہ بھوکنا کتے کی عادت ہے۔۔ ایسے ہی زندگی کے سفر میں جب آپ اپنی منزل کی طرف رواں داواں ہوتے ہیں تو کچھ اسی عادت کے لوگ بنا کسی مقصد کے آپ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہی...

پہاڑی طوطا ہم سے کیوں روٹھ گیا

Image
ایک وقت تھا جب سکندری پہاڑی طوطا جسے را طوطا یا Alexanderine Parakeet بھی کہتے ہیں پاکستان کی فضائوں میں اکثر نظر آ جایا کرتا تھا لیکن پھر جنگلی طوطوں کی غیر قانونی خریدوفروخت کی وجہ سے یہ ہمارے ماحول سے کم ہوتا چلا گیا اور اب یہ جنگلی طور پر بالکل ختم ہونے کے قریب ہے۔ آج یہ طوطا آپ کو قدرتی ماحول کی بجائے زیادہ تر پنجروں میں بند  نظر آتا ہے۔ اس طوطے کا ہماری فضائوں سے غائب ہوجانا اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے ہاں جنگلی حیات کا مستقبل کس قدر مخدوش ہے۔  اسکندری طوطے کو پاکستان میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ اسے کشمیری طوطا، پہاڑی طوطا اور را طوطا بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں اسے Alexanderine Parakeet یا Alexanderine Parrot کہا جاتا ہے۔ اس کا تعلق پرندوں کی فیملی #Psittacidae سے ہے اور اس کا سائنسی نام #Psittacula eupatria ہے۔ اس کو سکندری طوطا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے سب سے پہلے سکندر اعظم نے پنجاب سے پکڑ کر یورپ اور بحیرہ روم کے کنارے واقع ممالک میں متعارف کیا جہاں اسے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت پسند کیا جانے لگا۔   پہاڑی طوطا بنیادی طور پر جنوبی ایشیاء اور جن...

ستم رسیدہ زمانہ گزیدہ لوگوں سے ہمارا ربط ہے غزل

Image
  ستم رسیدہ زمانہ گزیدہ لوگوں سے ہمارا ربط ہے بس چیدہ چیدہ لوگوں سے کسی سے باندھ کے رکھتے کوئی تعلق کیا کھچے کھچے رہے ہم بھی کشیدہ لوگوں سے یہ موج تیری طرف بھی تو لوٹ سکتی ہے کلام خشک نہ کر آب دیدہ لوگوں سے خوشا جنوں کا یہ عالم خوشا یہ وحشت عشق بھرا ہے دشت گریباں دریدہ لوگوں سے بغیر ان کے نہ جانے جہان کا کیا ہو یہ بزم ہے تو انہی خواب دیدہ لوگوں سے نہ ہو سکا سخن گرم سے بیاں طارقؔ جو کہہ گیا مرا اشک تپیدہ لوگوں سے طارق ہاشمی

بِکھرے الفاظ غزل

Image
سَکُوت لہجہ ، اَدُھوری آنکھیں ، جَمود سوچِیں تِیرا تَصّور اَلفاظ بِکھرے ، مِزاج مَدھّم ، ناراض مَوجِیں تِیرا تَصّور عَذاب لَمحے ، خِراج آھیں ، بَرات خوشیاں ، جِہات بَرہم تَمّنا رُخصَت ، دَفن اُمیدیں ، بـے رَنگ سَوچِیں تِیرا تَصّور جَوان رَنجِش و دَرد تازہ ، اُدھار سانسِیں ، جُھلستا آنگن وِیران دَامن ، اُجاڑ پہلو ، وُہ تِیری کَھوجِیں تِیرا تَصّور سَوال عادت ، جَواب حِکمت ، عِلاج دَرشن ، مریض عُجلت جَمال مَقّصُود ، حسن مَفقُود ، نِگاھیں پُوچھیں تِیرا تَصّور اَنجان راھیں ، فَریب بانہیں ، نَقاب چِہرے ، سَرد نِگاھیں ہَمدرد بارش ، ھے دِل کی خواھش ، پلٹ کے لَوٹے تِیرا تصور اَصنام پَتھر ، قُلوب پَتھر ، اَنّائیں پَتھر ، اِنسان پَتھر. سَکُون دِلبر ، نرم کلامی ، گَداز سوچِیں تِیرا تَصّور زوال دُوری ، کمال جِینا ، مُحال سہنا ، وَبال کہنا وُہ تلخ لمحے ، زہر لہو میں تریاق چاھیں تِیرا تَصّور۔۔ عبدالرحمن آزاد 

بہت ہی دلچسپ اُردو غزل | حال ، حلیہ ، کلام کب دیکھے

Image
حال ، حلیہ ، کلام کب دیکھے  دل یہ رتبہ مقام کب دیکھے تھام لے ہاتھ یہ فقیروں کا کون مالک ، غلام کب دیکھے جو ہیں رائج ہماری دنیا میں دل وہ رسمیں تمام کب دیکھے جس پہ آئے ، اُسی پہ مر جائے غیر کے یہ خرام کب دیکھے سامنے ہو خیال جب اس کا آنکھ منظر تمام کب دیکھے آئے قاصد کوئی جو اس در سے ہاتھ چومے ، پیام کب دیکھے گر رقیبوں کی بات آ جائے  دل مروّت سلام کب دیکھے ساری دنیا کو دل یہ للکارے اپنی خالی نیام کب دیکھے ہو طبیعت کا ایک مجنوں جو وہ زمانہ، نظام کب دیکھے بس بری بات دل کی یہ ابرک دل حلال و حرام کب دیکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتباف ابرک💞